معروف شاعر بابائے دامان عبداللہ یزدانی خالق حقیقی سے جا ملے
ڈیرہ اسماعیل خان: نمائندہ خصوصی: معروف شاعر بابائے دامان عبداللہ یزدانی

صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف و ممتاز بزرگ شاعر بابائے دامان عبداللہ یزدانی طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت بہتر، گھر منتقل
مرحوم مایہ ناز شاعر، اردو اور سرائیکی زبانوں میں ” اسمان توں لتھے پھل ” اور” البتہ ” سمیت کئی سنجیدہ اور مزاحیہ شعری مجموعوں کے خالق تھے۔
تفصیلات کے مطابق بابائے دامان عبداللہ یزدانی ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مشہور گلی کپاس والی کے رہائشی تھے اور پی ٹی سی ایل میں ملازمت کرتے رہے۔
نوکری کے سلسلے میں مختلف شہروں کی خاک چھانی اورعمر کے ساٹھ سال مکمل ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ لی۔
تب سے تادم مرگ فراغت کی زندگی بسر کی۔
انہوں نے ملازمت کے دوران جوانی ہی میں شعرگوئی کا آغاز کر دیا تھا۔
نظم، غزل، منقبت اور نوحے پر طبع آزمائی کی تاہم طنزیہ و مزاحیہ کلام ان کی شہرت کا سبب بنا۔
جس مشاعرے میں شریک ہوتے اسے لوٹ لیا کرتے تھے۔
وہ طویل عرصے سے بیمار تھے لیکن صحت سنبھل جاتی تھی مگر گذ شتہ روز راہی ملک عدم ہو گئے۔
ان کی نماز جنازہ مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ گلی گل زمان میں ادا کی گئی۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر اور طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔
بعد ازاں جسد خاکی کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل سے نوازے۔ الہٰی آمین
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
معروف شاعر بابائے دامان عبداللہ یزدانی
= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں
= پڑھیں = ادب، شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں