معروف اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا
لاہور (جے ٹی این پی کے) معروف اینکر چوہدری غلام حسین کو
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ کے اینکر چوہدری غلام حسین کو جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک سے قرض لینے کے کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر
94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے حسین چوک سےگرفتارکیا ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے 2003 میں جعلی دستاویزات کے ذریعے
بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا اور اس مقدمے میں ان کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ارشد شریف کی نماز جنازہ ادا، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ایچ الیون کے قبرستان میں تدفین
بیان میں کہا گیا کہ چوہدری غلام حسین کے مذکورہ مقدمے میں بینکنگ کورٹ ون لاہور نے
دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ) جاری کر دیے تھے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین سے مزید تفتیش جاری ہے۔
چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر نےمیڈیاکو بتایا کہ ان کے والد لاہور کے علاقے گلبرگ میں
اپنے دوستوں کے ہمراہ کافی شاپ میں موجود تھے۔
گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 30 سے 40 افسران پر مشتمل ایف آئی اے کی ٹیم کافی شاپ میں پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ ایک پرانا مقدمہ ہے جو جائیداد سے متعلق ہے اور ہم ختم کرچکے تھے،
ہم ان کی گرفتاری کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔
کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا اور انہیں بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
معروف اینکر چوہدری غلام حسین کو
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،