معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت قدرے بہتر،ایم ایس پی آئی سی
لاہور:جے ٹی این پی کے نیوز: معروف ادیب مستنصر حسین تارڑ
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر تحسین نے کہا ہے کہ معروف ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کہ مستنصرحسین تارڑ کو ہفتہ کے روز
ہارٹ بیٹ میں اعتدال نہ ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا، مختلف
ٹیسٹوں کے بعد ان کو پیس میکر لگایا گیا ہے۔
نامور فنکار اور اداکار اسماعیل تارا انتقال کر گئے
ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ
کو کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کے مطابق کو ایکسٹرنل پیس
میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان
میں کہا کہ رب کریم مستنصر حسین تارڑ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔
وہ ملک و عالمی سطح پر اردو ادب اور سفر نامہ نگاری میں اپنا منفرد مقام
رکھتے ہیں۔ ہم معروف ادیب کیلئے رب تعالی کے حضور جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
= پڑھیں = ادب ، شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں