معاوضے کا تنازع ،جیمز فالکنرپی ایس ایل 7سے دستبردار
لاہور(جے ٹی این پی کے) معاوضے کا تنازع جیمز فالکنردستبردار
آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنرمعاوضے کے تنازع پر پی ایس ایل7 سے دستبردار ہو گئے.
کوئٹہ کی جانب سے کھیلنے والے جیمز فالکنر نے ٹویٹر پر لکھا کہ پاکستان کے کرکٹ فینز سے معافی چاہتا ہوں اگلے میچوں میں دستیاب نہیں ہوں.
پی سی بی نے میرے معاہدے کا احترام نہیں کیا۔فالکنزکا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں میرے ساتھ جھوٹ بولا گیا،
چاہتا ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئے لیکن ان کے رویے پر افسوس ہوا،
پی ایس ایل میں میرے ساتھ غلط برتاؤ کیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق فالکنر کو پی سی بی کے ساتھ معاہدہ کے مطابق 70 فیصد ادا ئیگی ہوچکی ہے.
جبکہ اب جیمز فالکنر رقم کی وصولی سے مکر گئے ہیں حالانکہ بینک نے بھی پی سی بی کوادائیگیوں کی تصدیق کردی ہے ۔
جیمز فالکنز نے بہت غلط رویہ اختیار کیا. پی سی بی
ترجمان پی سی بی کاکہنا ہے کہ جیمز فالکنز نے بہت غلط رویہ اختیار کیا.
فالکنر دوسرے بینک اکاؤنٹ میں رقم طلب کرنا چاہتے تھے پی سی بی نے پہلی ادائیگی واپس طلب کی تو فالکنر نے انکار کردیا اور تنازع کھڑا کردیا .
کرکٹر کے اس رویہ پر بہت دکھ ہوا ہے ان کے غلط بیان کا نوٹس لے لیا ہے جلد اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی.
جبکہ فالکنر سے ٹیم انتظامیہ کو بھی شکایات تھیں، وہ نشے میں دھت رہتے،
عملے سے بھی بدتمیزی کرتے رہے ہیں ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مشترکہ اعلامیہ میں کہاہے کہ فالکنر کے قابل مذمت رویے سے مایوس ہیں،
دسمبر 2021 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے ادائیگی کے لیے اپنے یوکے کے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کی،
جسے نوٹ کرلیا گیاجنوری 2022 میں جیمز فالکنر کے ایجنٹ نے آسٹریلیا میں موجود ایک آن شور اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کیں۔
یہ بھی پڑھیں : لگاتارساتویں شکست کے بعد کراچی کنگزایونٹ سے باہرہوگئی
تاہم جیمز فالکنر کی 70 فیصد ادائیگی یو کے میں ان کے آفشور اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی تھی۔
جیمز فالکنر نے اس منتقلی کی تصدیق کی معاہدے کے مطابق انہیں تمام
ادائیگیاں کی جا چکی ہیں بقیہ 30 فیصد ادائیگی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022
کے اختتام کے 40 روز کے اندر کی جانی تھی،
تاہم اس پر اب نظر ثانی کی جائے گی۔ یوکے کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل ہونے کے
باوجود جیمز فالکنر کا اصرار تھا کہ انہیں دوبارہ آسٹریلیا کے آن شور اکاؤنٹ میں
تمام رقم بھیجی جائے،
جس کا مطلب تھا کہ انہیں دو مرتبہ ادائیگی کی جائے انہوں نے رقم منتقل نہ
کرنے پر جمعے کے روز ملتان سلطانز کے میچ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی
بھی دی تھی ۔
ایک ذمہ دارانہ ادارے کی حیثیت سے پی سی بی نے جمعہ کی دوپہر کو جیمز
فالکنر سے رابطہ کیا۔
اس دوران توہین آمیز رویے کے باوجود جیمز فالکنر کو یقین دلایا گیا کہ ان کی تمام
شکایات کا ازالہ کیا جائے گا
تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اہم میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترنے
کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی سے انکار کر دیا
اور فوری طور پر اپنے سفری انتظامات ترتیب دینے کی ہدایت کردی اس دوران پی
سی بی ان کے ایجنٹ کے دوران مسلسل رابطے میں رہا،
جو پشیمان اور معذرت خواہ تھے ۔اپنی روانگی سے قبل جیمز فالکنر نے ہفتے کو
جان بوجھ کر ہوٹل کی پراپرٹی کو نقصان پہنچایا اور اس کے نتیجے میں انہیں
ہوٹل کا نقصان پورا کرنا پڑا۔
اس کے بعد پی سی بی کو ایمیگریشن حکام سے بھی جیمز فالکنر کے رویے کی
شکایات موصول ہوئیں جو وہاں گالم گلوچ کررہے تھے
اس تناظر میں پی سی بی نے جیمز فالکنر کی سنگین بدتمیزی کا سنجیدگی سے
نوٹس لیتے ہوئے فرنچائزز کے ساتھ مل کر متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جیمز فالکنر کو
مستقبل میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے کسی ایونٹ میں ڈرافٹ کے لیے شامل نہیں کیا جائے گا۔
معاوضے کا تنازع جیمز فالکنردستبردار
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں