مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز ہے ۔۔ اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑیں
پشاور: ہدیہ عقیدت: بیورو چیف، عمران رشید خان مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز
عالم انسانیت کو حریت و آزادی کا درس دینے والے نواسہ رسول ثقلینّ
جگر گوشہ تبولؑ و فرزند دلبند علی ؑ ، آسمان امام و ولایت کے تیسرے
درخشاں ستارے، نگینِ ارضِ نینوا، سردار جوانان جنت، پاسبان دین و
شریعت، شافع امت محمدیؐ، شہید کربلا حضر ت امام حسین علیہ السلام
تین شعبان المعظم چار ہجری کو اس دنیا فانی میں تشریف لائے-
= پڑھیں = سیرت خاتون جنت سیدہ فاطمة الزاہرہؑ
اس مناسبت سے آج آپ ؑ کا 1439واں یوم ولادت باسعادت ہے، دنیا بھر
میں کروڑوں دل خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔ جرنل ٹیلی نیٹ ورک
(جے ٹی این۔ ۔ ۔ المعروف جتن ) کی انتظامیہ سبھی عاشقان اہلبیتؑ، حریت
و آزادی کے متوا لوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر
ایک شعر بہت زیادہ سنا اور پڑھا ہے جاتا ہے کہ
مظلوم کربلا کی ولادت کا روز ہے۔ ۔ اتنا ہنسو کہ آنکھ سے آنسو نکل پڑیں
نواسہ رسول اکرم ؐ حضرت امام حسینّ نے دین حق کے غلبے، اسلامی شعائر
و اقدار کے فروغ، بقائے اسلام، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کیلئے ایسی
لہو رنگ جدوجہد کی جو تاقیامت ہر حریت مند اور صاحب عمل کیلئے رہنمائی
کا مینار قرار پاتی رہے گی۔ اس جدوجہد کا اثر ہے کہ دنیائے عالم میں حریت
و استقلال پر مبنی تمام تحریکوں نے تحریک کربلا سے درس حریت حاصل
کیا اور اپنی جدوجہد کا مرکزی اور محوری نکتہ تحریک کربلا کو قرار دیا-
انسان کو بیدار تو ہولینے دو۔۔ ہرقوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین ؑ
جب حریت پسندوں کو اپنی جدوجہد کیلئے بہترین قیادت کی ضرورت محسوس
ہوئی تو انہوں نے حضرت امام حسین ّ کی لازوال شخصیت کی طرف رجوع کیا
اور انکی سیرت پاک سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھا کر کامیابی
حاصل کی۔
= یہ بھی پڑھیں = بیت اللہ میں علی ابن ابی طالب ّ کی ولادت کا راز!
محسن انسانیت حضرت امام حسین ؑ کی ذات گرامی جملہ اوصاف حمیدہ کی حامل
ہے۔ آپؑ کی سیرت کا ہر پہلو عالم انسانیت کی رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے کیونکہ
آپ ؑکی حیات مبارکہ رسول معظم ؐ سے اکتساب کا فیض ہے اور جو زندگی سیرت
رسول ؐ کا عین عکس و مجسمہ ہو اس کا ہر فعل اور اقدام احکام الٰہی کے تابع ہوتا
ہے۔ امام عالی مقام حسین ؑ کیساتھ پیغمبر اکرم ؐ کی محبت اور وابستگی احادیث
مبارکہ سے بھرپور انداز میں عیاں ہوتی ہے۔
حسینّ مجھ ْسے اور میںْ حسینّ سے ہوں ، فرمان رسول اللہ
رسول خدا نے امام حسین ؑ کو اپنے آپ سے اور خود کو امام حسین ؑ سے قرار
دے کر عالم انسانیت پر واضح کر دیا کہ ان دونوں ہستیوں کا باہمی تعلق گہرا
اور راسخ ہے۔ لہٰذا نبوت ولایت کے پاکیزہ گھرانے میں پرورش پانے والی
اس معصوم ہستی کی سیرت و کمالات کا مطالعہ اور ان تعلیمات پر عمل پیرا
ہونا ہی ہمیں گناہ آلود معاشرے کو دینی اقدار اور جذبہ حریت کے ذریعے
اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
= مزید پڑھیں = فاتح کوفہ و شام زینب الکبریٰ سلام اللہ علیہا
امت مسلمہ سید الشہداء حضرت امام حسینّ کے الٰہی، آفاقی اور مجاہدانہ
کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے اور ظالم
و جابر قوتوں کیخلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کردے کہ ہم حسینی ہیں
جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں لیکن
اپنے نظریات اور اصولوں سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔
خدا کافی ہے!
امام حسین ؑکا ارشاد گرامی ہے، خداوندا! جس نے تجھے کھو دیا، اسے کیا
مل گیا اور جسے تو مل گیا، اس نے کیا کھو دیا؟! (بحار الانوار)
خدا نگراں ہے!
نواسہ رسول اللہ فرماتے ہیں، جو آنکھ تجھے اپنے نگراں کے طور پر نہ
دیکھ سکے، وہ نابینا ہے!(بحار الانوار)
حقیقی عبادت کا ثواب
جگر گوشہ بتول ؑ ارشاد گرامی ہے، جو شخص عبادتِ خدا اُس انداز میں
کرے جیسا اُس کا حق ہے، تو خدا اس کی توقع اور ضرورت سے زیادہ
اسے عطا فرماتا ہے۔ (بحار الانوار)
دو رحمتیں
شہید کربلا امام حسین ؑ کا فرمان ہے، آنکھوں کی نمی اور دلوں کی نرمی
اللہ کی جانب سے عطا ہونیوالی رحمت ہے۔ (مستدر الوسائل)
محبت اہل بیت ؑکا اثر
فرزند دل بند مولاعلی ؑکا ارشاد گرامی ہے، ہم اہل بیت کی محبت گناہوں
کو ویسے ہی گرا دیتی ہے جس طرح تیز ہوادرخت کے پتوں کو گرا
دیتی ہے۔ (حيالامام الحسين )
اہلبیتّ کے چاہنے والوں کی خصوصیت
امام حسین ؑکا یہ بھی ارشاد گرامی ہے، ہمارا پیروکار وہ ہے جس کا
دل ہر قسم کی خیانت، دھوکے اور فریب سے پاک ہو۔ (بحار الانوار)
امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کی عظمت
شافع امت امام حضرت حسین علیہ السلام فرماتے ہیں، اگر میں امام
زمانہ محمد مہدی ؑ کے دور کو درک کر لیتا تو تمام عمر ان کی خدمت
گزاری میں بسر کرتا۔ (عقد الدّرر)
عمل جو موت میں تاخیر کا سبب
آپ ؑ کا ارشاد گرامی ہے، جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اسکی موت میں
تاخیر ہو اور اسکے رزق و روزی میں اضافہ ہو، تو اسے چاہئے کہ
صلۂ رحم کرے، اپنے عزیز اقارب سے ملے جلے۔ (بحار الانوار)
کس بات سے پرہیز کیا جائے؟
امام حسین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے، کوئی ایسی بات زبان پر
مت لاؤ جو تمہاری قدر و قیمت کو کم کر دے۔ (جلاء العيون)
تنگدستی بیماری اور موت کا اثر
امام عالی مقام ؑ کا ارشاد گرامی ہے، اگر تین چیزیں نہ ہوتیں تو انسان
کبھی بھی کسی کے سامنے سر نہ جھکاتا، غربت و تنگدستی، بیماری
اور موت۔ ( الناظر و تنبي الخاطر)
مومن کی پریشانی دور کرنا
امام حسین ّ کا فرمان ہے، جو شخص کسی مومن کی پریشان حالی کو
دور کرتا ہے تو خداوند عالم دنیا و آخرت کی سختیوں سے اسے نجات
عطا فرماتا ہے۔ (بحار الانوار)
جہنم کے کتوں کی خوراک
شافع امت محمدی امام حسین ؑ کا فرمان ہے، غیبت سے بچو کیونکہ یہ
جہنم کے کتوں کی خوراک ہے۔ (بحار الانوار)
نہی عن المنکر
امام حسین ؑکا ارشاد گرامی ہے،مومن کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی
کو گناہ کرتے ہوئے دیکھے اور اسے نہ رو کے۔ (کنز العمّال)
خدا کی نافرمانی کا اثر
امام حسینؑ کا ارشاد گرامی ہے، جو شخص خدا کی نافرمانی کے سہارے
کسی مقصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اپنے مقصد کو تو کم حاصل
کر پاتا ہے اور بہت جلد اُس چیز میں مبتلا ہو جاتا ہے جس سے وہ بچنا
چاہتا تھا۔ (بحار الانوار)
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز ، مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز ، مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز
مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز ، مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز ، مظلوم کربلاّ کی ولادت کا روز
دیکھیئے، سنیئے >>> کربلا معلی میں پرچم کشائی
قصیدہ >>> علی ورگا زمانے تے کوئی پیر وکھا مینوں