مظفر آباد، نوجوان نے اپنے ولیمے کو بھارت مخالف مظاہرے میں بدل دیا

مانیٹرنگ ڈیسک/ مظفرآباد، نوجوان نے اپنے ولیمے کو

کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایک اکائی تحریک شباب المسلمین جموں و کشمیر کے طلبہ ونگ نے بھارت کے

غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف جمعہ کو مظفرآباد

میں ایک منفرد اور انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سٹوڈنٹس ونگ کے جنرل سیکرٹری زبیر احمد خان درانی نے اپنے ولیمہ کے پرمسرت لمحات کو بھارت

مخالف مظاہرے میں بدل دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی خوشیوں اور مسرتوں کے لمحات کشمیری شہداءکے ورثاء،

برسہابرس سے بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنماﺅں اور کارکنوں اور ان نوجوانوں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر

کی آزادی کی خاطر کے لیے اپنا خون پیش کیا۔

زبیر درانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل

کرنے کے لیے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو قتل کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب

نہیں ہوں گے اور کشمیری اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

ولیمہ میں شرکت کے لیے آئے ہوئے لوگوں نے بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور

بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا کر مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: