ٹی وی شو کی ریکارڈنگ کے دوران مصری فنکارہ کی سرپرائز منگنی

قاہرہ(جے ٹی این پی کے) مصری فنکارہ کی سرپرائز منگنی

مصرمیں ایک ٹی وی شو میں ریکارڈ ہونے والے واقعے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

یہ واقعہ ایک جوڑے کی منگنی کا ہے جو مصرکے ایک ٹی وی چینل کے مقبول پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا یہ کے خاتون فلم آرٹسٹ رنا رئیس کو پروگرام میں مدعو کیا گیا تھا مگر رنا کو معلوم نہیں تھا کہ ٹی وی شومعکم منی الشاذلی کے اس ایپی سوڈ میں اس کے منگیترکو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

رنا کے منگیتر کی اچانک پروگرام میں آمد پر رنا حیران رہ گئی اور یہ ایک خوش گوار حیرت تھی جو منگنی کی انگوٹھی پہنانے پرختم ہوئی۔

مصری میڈیا ویمن پرسن منا الشاذلی نے اس واقعے کے مناظر کا انکشاف کیا۔

انہیں قسط کی تیاری کے دوران اور شو سیقبل معلوم ہوا کہ رنا رئیس جلد ہی اپنی منگنی کا اعلان کرنے والے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹیم کولڑکے کی والدہ اور اس کے بڑے بھائی سے رابطہ کرنے کا کہا۔

انہوں نے ایپی سوڈ کی شوٹنگ کے دوران لڑکی کو سرپرائز دینے کیلیے تیار کرلیا۔

نوجوان نے پروگرام کے اس حصے میں شرکت کی اور سامعین میں موجود تھا۔

وہ منگنی کے منصوبے کا اعلان کرنے سے قبل سامعین میں بیٹھا تھا،

رنا جب پروگرام کا حصہ بنی تو اسے بھی بلایا گیا۔

یوں اس سرپرائز میں منگنی طے پاگئی۔

ٹی وی پروگرام کے اس حصے کا ایک ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پربھی موجود ہے جسے بے حد پسند کیا گیا۔

مصری فنکارہ کی سرپرائز منگنی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: