مصری شہری کی بیٹی کی شادی کے دوران بیوی کو طلاق، باراتی پریشان

قاہرہ:جے ٹی این پی کے نیوز: مصری شہری کی بیٹی کی شادی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع دمیاط گورنری

میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مصری شہری

نے اپنی بیٹی کی شادی کے دوران مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

والدین کی بچے کو ٹی وی دیکھنے کی منفرد سزا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے اس مصری

شخص کی اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنی بیوی کو طلاق دینے کا

حیران کن ویڈیو کلپ شیئر کیا جہاں شادی ہال کے اندر اس مصری

نے اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکروفون پکڑا لیکن غیر

متوقع طور پر سب کو حیران کر دیا اور اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

دلہن کے والد کہا کہ دلہا اور دلہن کو ایک ہزار مبارک ہو، جہاں تک

دلہن کی ماں کا تعلق ہے، اسے طلاق دتیا ہوں جس پر وہ ہال سے اپنے

خاندان کے گھر چلی گئی۔ اس پر ایک ہزار مبارکباد۔ سوشل میڈیا پر

دلہن کے والد کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس

نے اپنی بیٹی کی زندگی کی اہم رات میں اپنی بیوی کو طلاق دے کر

اس کا دل توڑ دیا۔ اس کام کیلئے تقریب کے ختم ہونے تک کا انتظار نہیں کیا جو قابل مذمت ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مصری شہری کی بیٹی کی شادی ، مصری شہری کی بیٹی کی شادی

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: