مصر،بدبخت نوجوان کا اپنی ماں پر بدترین تشدد، عوام میں شدید غم وغصہ

قاہرہ (جے ٹی این پی کے) مصربدبخت نوجوان کا اپنی ماں

سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والے ویڈیو کلپ پر مصر کے سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اس کلپ میں ایک شخص کو اپنی بوڑھی ماں کی مار پیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس بد بخت نوجوان نیکوئلے نکالنے والے آلے استعمال کرتے ہوئے ماں کو بیٹھنے اور اسے ٹانگیں سیدھی کرنے پرمجبور کیا۔گردش کرنے والے کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ملزم شخص "مولڈ” شیشہ تمباکو پر جلتے ہوئے کوئلوں کے ڈھیر لگانے کے لیے استعمال ہونے والا ایک آلہ پکڑے ہوئے ہے۔

اوربزرگ خاتون کی مارا پیٹ کررہا ہے۔

اسے "اسکواٹنگ” پوزیشن میں بیٹھنے پر مجبور کرتا ہے اور اس سے کہتا ہے کہ ” اپنی ٹانگیں سیدھی کرو”۔

جب کہ بیٹھی ماں اپنے بیٹے کی بربریت سے جو اسے مار رہاہے اس پر اعتراض کرنے یا اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت کے بغیر جواب دیتی ہے۔ جیسا وہ کہتا ہے ماں ایسا ہی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصرمیں سفاک بیٹوں نے معمر والدہ کو جلا کر مار ڈالا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "فیس بک” پر شہریوں نے شرقیہ گورنری میں سکیورٹی سروسز سے اس شخص کی گرفتاری کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

معلوم ہوا کہ ویڈیو کا مالک نوجوان، چرواہے کا کام کرتا ہے۔

وہ شرقیہ گورنری کے فاقوس تھانے کے علاقے اور ضلع میں مقیم ہے،

جہاں اسے گرفتار کیا گیا اور اس کی بیوی بھی موقعے پرموجود پائی گئی۔

اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بد بخت شخص کی بیوی بھی ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے جس نے اپنے شوہر

کو ماں کو مارپیٹ سے نہیں روکا بس اتنا کہا کہ زیادہ نہ مارو۔

پولیس کا کہناہے کہ ماں پر تشدد کرنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔

تاہم اسے پکڑ لیا گیا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مصربدبخت نوجوان کا اپنی ماں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: