مشی خان انجلینا جولی کے مہذب انداز، انسان دوستی کی معترف ،تقلید کا مشورہ

ویب ڈیسک/ مشی خان انجلینا جولی کے مہذب

انجلینا جولی پاکستان بغیر کسی پروٹوکول کے آئی ہیں

پاکستان کی معروف اور خوبرواداکارہ مشی خان اداکارہ انجلینا جولی کی انتہائی مہذب انداز میں پاکستان آمد سے انتہائی مرعوب ہو کر نہ صرف انکی معترف ہوئی ہیں ، بلکہ اپنے سمیت دوسروں کو بھی ان کی تقلید کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے ضرورتمند کی کیسے مدد کریں

مشی خان نے کہا ہمیں انجلینا جولی سے سیکھنا چاہیے کہ کسی ضرورتمند کی مدد کس طرح کرنی چاہیے ۔مشی خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کےلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا ،جس میں انہوں نے کہا ابھی بھی مجھے سوشل میڈیا سے پتہ چلا انجلینا جولی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے پہنچ گئی ہیں،متاثر کن بات یہ ہے وہ پاکستان بغیر کسی پروٹوکول کے آئی ہیں اور نہ ہی انہوں نے دکھاوا کرنے کےلئے تصویریں بنوائیں اور موقع کی مناسبت سے لباس بھی بہت مناسب پہنا ہوا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے دکھاواکرنیوالوں کو سبق دیا

انہوں نے مزید کہا حالانکہ انجلینا جولی جو ہیں ایک عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیں اگر وہ چاہتیں تو

اس موقع پر بڑا دکھاوا بھی ہوسکتا تھا

لیکن وہ لوگ جب انسانیت کی خدمت کےلئے یا کسی کارِخیر کےلئےنکلتے ہیں توان کامقصد بھی پھر وہی ہوتا ہے۔

مشی خان نے کہاکہ’یہاں تک کہ انہوں نے اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا ہے اور ان کے ارد گرد کوئی

پروٹوکول نظر نہیں آیا تو ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے دکھاوا کرنے کے لیے تصویریں نہیں بنوائیں

انہوں نے کہا کہ’کیونکہ ہم لوگ تو اگر کسی متاثرہ شخص کو ایک تصویر بھی دے رہے ہوتے ہیں

تو اپنی مہنگی مہنگی چیزیں پہن کر گلاسز لگا کر، دکھاوا کرنے کے لیے تصویریں بنوارہے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

مشی خان انجلینا جولی کے مہذب

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: