ایشیابین الاقوامیتازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت، ریاض، دمشق میں سفارتی مشن بحال

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

دمشق، ریاض: مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت،

شام اور سعودی عرب نے باہمی اقدام کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے اپنے سفارتی مشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس ضمن میں سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ دمشق میں اپنے سفارتکاروں کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دے رہا ہے، جبکہ شام کی وزارت خارجہ نے بھی سعودی عرب میں باہمی اقدام کے بعد اپنے سفارتی مشن کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب مشترکہ عرب لائحہ عمل کو فروغ دینے کیلئے کوشاں

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے شام میں

اپنے سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے یہ اعلان

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے دو روز بعد کیا

ہے۔ اس اجلاس میں شام کی عرب لیگ کی دوبارہ شمولیت پراتفاق کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا

ہے کہ سعودی عرب مشترکہ عرب لائحہ عمل کو فروغ دینے کی کوشش کریگا۔ وزارت خارجہ

نے عرب لیگ کے حالیہ اجلاسوں اور فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شام کی گروپ کے

اجلاسوں و تنظیموں میں شرکت پر پابندی کو غیر منجمد کر دیا گیا ہے اوراب وہ اسکے اجلاسوں

میں شریک ہو سکتا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ سفارتی خدمات کی بحالی سے سعودی عرب اور شام

کے عوام کے مابین برادرانہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ یہ اقدام

شامی صدربشارالاسد کی دمشق میں اپریل میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے

ملاقات کے چند ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کسی سعودی وزیرخارجہ کا 2011 میں شام میں خانہ

جنگی چھڑنے کے بعد اس طرح کا یہ پہلا دورہ تھا۔

سفارتی مشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ باہمی تعلقات کی اہمیت کا مظہر

اسی طرح شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں باہمی اقدام کے

بعد سفارتی مشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات، ان کی

عوام کے امنگوں، مشترکہ عرب کی خدمت کیلئے عرب ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے

کی اہمیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ شام کا یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے شام میں اپنے سفارتی

مشن کو دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے دونوں ممالک

تعلقات کو معمول پر لے آئے ہیں۔

پڑھیں : شام کی عرب لیگ میں واپسی، مشرق وسطیٰ میں امریکی سفارتی عظمت ختم

واضح رہے شام میں مسلح تنازع شروع ہونے کے بعد سے بشارالاسد خطے میں سیاسی طور پر

الگ تھلگ ہو کررہ گئے تھے، لیکن گذشتہ چند ہفتوں سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان

تعلقات بحال کرنے کے فیصلے کے بعد شام کو بھی عرب دھارے میں واپس لانے کیلئے سفارتی

سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ جبکہ گذشتہ اتوار کے روز عرب وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک

اجلاس کے دوران 12 سال کی معطلی کے بعد شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

کیا۔ 12 اپریل کو شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ شام اور سعودی عرب نے 2011 کے

بعد پہلی بار شام کے وزیر خارجہ کے ریاض کا دورہ کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان قونصلر

خدمات اور فضائی پروازیں بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے جو مکمل سفارتی نمائندگی بحال کرنے کا آغاز ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت، ، مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت، ، مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت، ، مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت، ، مشرق وسطیٰ میں اہم پیشرفت،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے