مشرقی موسیقی کا اک عہد تمام ، بُلبل ہند لتا منگیشکر چل بسی، آخری رسومات ادا
ممبئی ( جے ٹی این پی کے ) مشرقی موسیقی کا اک عہد تمام
مشرقی موسیقی کا ایک عہد تمام ہوا، سُروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ اور بُلبل ہند
لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ آنجہانی عظیم گلوکارہ ممبئی بریچ
کینڈی ہسپتال میں کووڈ 19 کے مریض کے طور پر داخل تھیں۔ علاج جاری تھا کہ
اتوار کی صبح کووڈ پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔
آئی سی یو وارڈ میں 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہیں
انتہائی نگہداشت ( آئی سی یو ) کے وارڈ میں 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہیں۔ لتا
منگیشکر کی بگڑتی حالت کا سُن کر اداکارہ شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ کے
فنکار ان سے ملنے ہسپتال پہنچے تھے۔
28 ستمبر 1929ء کو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں
لتا منگیشکر 28 ستمبر 1929ء کو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد دِینا ناتھ
منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے۔ چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف
مائل تھیں۔ لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گاے- وہ 1974ء سے 1991ء
تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ بک کے
مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔
بھارت کے تینوں بڑے سول اعزازات کی حامل تھیں
لتا منگیشکر کو بے شمار ایوارڈز ملے۔ خود ان کا کہنا تھا ان کا سب سے بڑا ایوارڈ
لوگوں کا پیار ہے۔ ان کے پاس بھارت کا سب سے بڑا سویلین اعزاز بھارت رتنا بھی
ہے۔ وہ بھارت کی دوسری گلوکارہ تھیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں
پدما بھوشن ( تیسرا بڑا سول ایوارڈ ) اور پدما وی بھوشن ( دوسرا بڑا سول ایوارڈ )
سے بھی نوازا گیا۔
معروف گلوکارہ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا


برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز
کیساتھ ممبئی کے شیوا جی پارک میں ادا کی گئیں۔ آخری رسومات میں بھارتی
وزیراعظم نریندر مودی، بالی وڈ اداکاروں ، اداکاراؤں، گلوکاروں و گلو کاراؤں،
کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ عظیم
گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ریاست مہاراشٹرا کا گارڈ آد آنر، بھتیجے نے چتا کو سپردِ آتش کیا
بلبل ہند کو مہاراشٹرا کی جانب سے ریاستی سطح پر گارڈ آد آنر پیش کیا گیا جس
کے بعد انکے بھتیجے نے آخری رسومات ادا کیں۔ بھارت میں گلوکارہ لتا منگیشکر
کی یاد میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر قومی پرچم
احترام کے طور پر دو دن سر نگوں رہیگا۔
لتا وفات : پاکستانی سیاسی قیادت، فنکار اور عوام افسردہ
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں نے بھی
افسوس کا اظہار کیا اور انکی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ،
وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراء ، اپوزیشن قیادت فنکار برادری اور عوام نے
لتا منگیشکر کی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا لتا
جی نے عشروں تک سُر کی دنیا پر حکومت کی اور انکی آواز کا جادو رہتی دنیا
تک رہیگا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع
کہنے والوں کا ہجوم ہے-
= پڑھیں = دنیا بھر سے شوبز و فیشن کی مزید اہم خبریں
موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکارہ سے محروم ہو گئی جس نے اپنی سریلی آواز
سے نسلوں کو مسحور کیا۔ ہماری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے
ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔ نصف صدی سے زائد اپنی
آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ
بنایا۔ آنجہانی لتا برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لئے
ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اردو کی سرفرازی کے لیے ان کا تعاون غیر
معمولی رہا ہے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں، شکریہ،
جتن انتظامیہ
مشرقی موسیقی کا اک عہد تمام ، مشرقی موسیقی کا اک عہد تمام ، مشرقی موسیقی کا اک عہد تمام