مس کنڈیکٹ پرخارج طالبعلم کی دوبارہ داخلے کی اپیل مسترد

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) مس کنڈیکٹ خارج طالبعلم اپیل مسترد

سپریم کورٹ نے مس کنڈکٹ پر  نجی اسکول سے بے دخل طالب علم ریان احمد کی  دوبارہ داخلے  سے متعلق اپیل مسترد کر دی۔

پیر کو  چیف جسٹس آف  پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی اسکول سے بے دخل طالب علم ریان احمد کی  دوبارہ داخلے  سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت وکیل درخوستگزار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرا موکل ریان علی  نویں کلاس کا طالب تھا .

اساتذہ اور بچوں سے بدزبانی و مس کنڈکٹ کے باعث اسکول انتظامیہ نے میرے موکل کو بے دخل کیا.سکول بچے کو ہمیشہ کے لیے بے دخل نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر جسٹس قاضی امین نے وکیل درخوستگزار کو مخاطب کرتے ہوئے  ریمارکس دیئے کہ اساتذہ بہترین ججز ہوتے ہیں،

 

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 

ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا مقام ہی الگ ہے، بچوں کی تربیت کریں نا کہ اساتذہ کو جواب دہ ٹھہرائیں،

ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی پتا نہیں کیسے کیسے اسکولوں کو پرمٹ دے رکھے ہیں،

بچے کے حق میں فیصلہ ہوتو وہ اسکول جا کر کہے گا کہ سپریم کورٹ نے اساتذہ کو ڈانٹنے سے منع کیا ہے،

استاد بچوں کو غلط کام سے روکنے پر دشمن نہیں بن جاتا،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ تعلیم گھر میں بھی حاصل ہو سکتی ہے مگر اسکولز ڈسپلن کی پاسداری کے لیے بنائے گئے ہیں،

والدین آن لائن کلاسز سے خوش نہیں تھے کیونکہ بچے بگڑ رہے ہیں،

بچہ صبح تیار ہو کر اسکول جاتا ہے اسے ضابطہ اخلاق معلوم ہونا چاہیے ،

ہماری کلاس میں کسی نے ایسی حرکت کی ہوتی ہے تو اسے ایسی سزا ملتی کہ کھلیاں پڑ جاتیں،

 جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ کھلیاں پڑنے والی سزاوں کے باعث ہی ہم آج یہاں ہیں۔

عدالت عظمی  نے مس کنڈکٹ پر  نجی اسکول سے بے دخل طالب علم ریان احمد کی  دوبارہ داخلے  سے متعلق دائر اپیل مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے بھی طالب علم ریان احمد کی دوبارہ داخلے کی درخواست خارج کر دی  تھی۔

مس کنڈیکٹ خارج طالبعلم اپیل مسترد

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: