مس ورلڈ 2021کا ٹائٹل پولینڈ کی حسینہ نے جیت لیا
وارسا (جے ٹی این پی کے) مس ورلڈ 2021کا ٹائٹل پولینڈ
مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل پولینڈ کی حسینہ نے جیت لیا،
میڈیارپورٹس کے مطابق پولینڈ کی حسینہ کیرولینا بائلاوسکا نے مس ورلڈ 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 70 ویں مس ورلڈ مقابلے میں جمیکا سے تعلق رکھنے والی 2019 کی سابق مس ورلڈ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ 2021 کا تاج کیرولینا بائلاوسکا کو پہنایا۔
واضح رہے کہ مس ورلڈ 2021 مقابلے کا پروگرام کورونا کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا تھا ۔
اس وقت اعلان کیا گیا کہ مس ورلڈ 2021 مقابلے کا ایونٹ اگلے 90 دن میں پورٹو ریکو میں منعقد ہوگا۔
یاد رہے 2020 کا ایونٹ بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
مس ورلڈ 2021کا ٹائٹل پولینڈ