مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے، جوبائیڈن کی روسی ہم منصب کو وارننگ

واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کی حالیہ تقریر کے بعد انہیں خبردار کیا ہے کہ مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا

اور اس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بھی دھمکی دی۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکہ نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کر کے ایک مثال قائم کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے جن علاقوں سے الحاق کیا گیا وہ اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے۔

پڑھیں : سعودیہ اور یو اے ای سے متعلق امریکہ کی پالیسی تبدیل

روسی صدر کے بیان پر امریکی صدر نے اپنے رد عمل میں پیوٹن کو ایک لاپرواہ شخص قرار دیا اور کہا کہ پیوٹن ہمیں ڈرا نہیں سکتے،

امریکہ اور اس کے اتحادی خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

وائٹ ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے روسی صدر کو وارننگ دی،

بائیڈن نے براہ راست پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انگلی کیمرے کی طرف کی اور کہا امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے،

مسٹر پیوٹن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں، ایک انچ کا مطلب ایک انچ،

دوسری طرف نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے بھی روس کے اس الحاق کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں ،

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: