مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان کیخلاف بڑا فیصلہ
لاہور ( خصوصی رپورٹ ) مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران
مسلم لیگ نے پیپلز پارٹی کیساتھ مل کر پلان اے اور بی تیار کر لیا- نواز شریف
نے شہباز شریف کو گو ہیڈ دیدیا، شہباز شریف تحریک عدم اعتماد اور حکومتی
اتحادیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں فضل الرحمن کو بھی اعتماد میں لیں گے-
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم ترین خبریں
تفصیلات کے مطابق مارچ یا مئی نہیں رواں ماہ ہی اِن ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں
مکمل ہو گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہوم ورک مکمل
کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان اے اور پلان بی بھی تیار کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ
ن کے قائد نواز شریف نے بھی شہباز شریف کو عدم اعتماد کے لئے گو ہیڈ دیدیا۔
شہباز شریف کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے مکمل
وزیراعظم عمران خان کیخلاف رواں ماہ ہی تحریک عدم اعتماد لانے کا قوی امکان
ہے۔ جب کہ شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ حکومتی اتحادیوں
اور اپوزیشن قائدین سے بیک ڈور رابطوں کے بعد کیا- میاں شہباز شریف پی ڈی
ایم سربراہی اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
پی ڈی ایم کے آج ہونیوالے اجلاس میں بریفنگ دینگے
میاں شہباز شریف آج جمعہ کے روز ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس
میں حکومتی اتحادیوں اور پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں سے بھی آگاہ کریں
گے۔ حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد کے بارے میں
اجلاس میں بریفنگ بھی دیں گے۔
پی ڈی ایم نے منظوری دی تو عدم اعتماد کیلئے عملی اقدامات جلد
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیراعظم کے
خلاف اسی ماہ عدم اعتماد لانے کی تجویز دیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس
سے حتمی منظوری کے بعد شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر عملی اقدامات کا بھی
آغاز کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں شروع
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم
اعتماد لانے کیبھی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، خصوصی مقاصد برائے رابطہ مہم
ارکان اسمبلی کا ٹاسک حمزہ شہباز کو دیا گیا ہے جو کہ آئندہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سے بھی ملاقاتیں کریں گے-
حمزہ شہباز کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیا گیا
ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن لینڈ پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن
سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو لاہور میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران ، مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران ، مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران
= پڑھیں = صوبہ پنجاب کی مزید اہم ترین خبریں