مسلم قبرستان میں اپنی تدفین سے متعلق فتوے پر عرفی کا شدید ردعمل
ممبئی: مسلم قبرستان میں اپنی تدفین سے
بھارت کی انتہائی متنازعہ، بولڈ اداکارہ اور ماڈل عرفی جاوید نے مسلم کمیونٹی کے قبرستان میں اپنی تدفین کے حوالے سے فتوے پر انتہائی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کرنے والا فیضان انصاری کون ہوتا ہے؟ یہ شخص صرف اپنی جانب توجہ کا طلبگار ہے۔
عریانیت پھیلانے میں بدنام عرفی جاوید کا ایک اور دعویٰ
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متنازعہ، بولڈ اداکارہ اور ماڈل عرفی
نے کہا کہ فیضان انصاری اتنا فارغ انسان ہے کہ وہ قبرستان جا جا کر ان
کے خلاف درخواست دے رہا ہے؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ عرفی مسلمان
نام ہے یہ فیصلہ کرنے والا فیضان انصاری کون ہوتا ہے؟ یہ شخص توجہ
کا طلبگار ہے، شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ سب کر رہا ہے اور اب میں
اس پر مزید کیا کہہ سکتی ہوں۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے چند روز قبل انڈین ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے بتایا تھا
کہ انہوں نے قبرستان جا کر درخواست دی ہے جس میں گزارش کی گئی
ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے مسلمان عرفی جاوید کو قبرستان میں دفن
نہیں ہونے دیں گے، اس حوالے سے فتویٰ بھی آ رہا ہے اور قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں