مسجد میں میوزک کنسرٹ کی اجازت

غزہ (جے ٹی این پی کے او مائی گاڈ نیوز) مسجد میں میوزک کنسرٹ کی اجازت

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے تاریخی شہر بئرسبع کی مسجد میں

موسیقی کے ایک کنسرٹ کے انعقاد کے لیے قابض ریاست کی اجازت

کو "سخت ترین الفاظ میں” مسترد کرتے ہوئے، شدید مذمت کا اظہار کیا

اور کہا ہے کہ یہ "مقدسات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مسجد میں کنسرٹ کی اجازت مسلم جذبات کو مشتعل کرنے کی سازش

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے کہا کہ اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مسجد مسلمانوں کا مقدس مقام اور عبادت کی جگہ ہے،

جہاں پر اسلامی شعائر کے مخالف کوئی کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ مسجد میں تقریب کے انعقاد کی قابض فوج کی اجازت "سنگین خلاف ورزی” اور "دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔ "

پڑھیں : فلم دی کشمیر فائلزکوآسکرزکیلئے پیش کرنا شرمناک ہو گا، بھارتی فلمساز

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "فلسطین کی تاریخی مساجد پورے

ملک میں ایک خالص اسلامی وقف رہیں گی،

سرزمین اور لوگوں کے فلسطین کے تشخص، اس کی تاریخ و تہذیب

سے تعلق کو ظاہر کرتے ہوئے بلند نشانات رہیں گی۔

برہوم نے مزید کہا کہ قابض ریاست کی آباد کاری اور یہودیت کی پالیسی زمین کے نشانات کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور تاریخ کے حقائق کو تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مسجد میں میوزک کنسرٹ کی اجازت ، مسجد میں میوزک کنسرٹ کی اجازت

= پڑھیں = او مائی گاڈ عنوان کے تحت دل دہلا دینے والے = واقعات =

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: