مسائل سے آگاہ، تاجر برادری کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے، کمشنر ڈی آئی خان

ڈیرہ اسماعیل خان : محمدریحان سے : مسائل سے آگاہ، تاجر برادری کی

نوتعینات کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نثار احمد خان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی مشاورت سے ضلع کے مسائل کو حل کیا جائیگا، تاجروں کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایکسائز، ٹریفک پولیس، مال، ٹی ایم اے، واسا سمیت دیگر محکمہ جات کے حوالے سے تاجروں کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہوں۔ دہشتگردی کی لعنت پر عوام اور تاجر بردرای کے تعاون سے جلد قابو پائیں گے۔ امن دشمنوں کے عزائم کو سیکورٹی اداروں کی مدد سے خاک میں ملائیں گے۔

تاجر برادری کی مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

نوتعینات کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نثار احمد خان مرکزی انجمن تاجران کے صدر سہیل احمد اعظمی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے مرکزی انجمن تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتےہوئے(فوٹو جتن نیوز اردو)

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نثار احمد خان ان خیالات کا اظہار مرکزی

انجمن تاجران کے صدر سہیل احمد اعظمی کی قیادت میں ملاقات

کرنیوالے مرکزی انجمن تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے

ہوئے کیا۔ وفد میں چوہدری جمیل احمد، حاجی محمد رمضان، حاجی

محمد نواز، چوہدری جاوید اختر، عبدالمجید گوگاخیل، حاجی غلام

سبحانی، حاجی محمد اشرف، محمد سعید، شیر محمد محسود، حاجی

امان اللہ، میاں محمد جنید، خلیل نمبردار، محمد زیشان اور دیگر شریک تھے۔

وفد نے نوتعینات کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان کو ڈیرہ اسماعیل خان

تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور تاجر برادری کی جانب سے تاجران

کے مسائل کے حل کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،

اس موقع پر سہیل احمد اعظمی نے کمشنر ڈیرہ کو بتایا کہ مرکزی

انجمن تاجران غیرسیاسی پلیٹ فارم ہے۔ یہ تنظیم صرف کاروباری

حضرات کی ہی نہیں بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔

تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا، کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان

کمشنر ڈیرہ نثار احمد خان نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرینگے، تجاوزات کے خاتمے سے ہی کاروبار بڑھے گا۔ اور علاقہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو و سوئی نادرن گیس کے حکام کیساتھ اجلاس بلایا جائیگا تاکہ لوڈشیڈنگ کے اوقات سمیت ٹرانسفارمرز کی خرابی کے بعد فوراً نئے ٹرانسفارمر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پیسکو کے اڈے کسی کو کاٹنے کی اجازت نہیں دینگے۔ اسی طرح اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر نظرثانی کیلئے جلد ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جا رہا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مسائل سے آگاہ، تاجر برادری کی

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: