مری میں برف کا طوفان کے بعد ریسکیو آپریشن میں درد ناک مناظر کی ویڈیو
پشاور ( رپورٹ و عکس بندی : عمران رشید خان ) مری میں برف کا طوفان
مری میں برف کا طوفان، سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، گاڑیوں میں پھنسے لوگ رات
سٹرک پر گزارنے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے میں سردی کے باعث 24 افراد جاں
بحق ہو گئے، ایف سی اور رینجرز کو بھی امدادی سرگرمیوں کیلئے طلب کر لیا گیا۔
مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی تھی،
جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم
برہم ہو گیا۔ فیملیز گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئیں۔ شدید برفباری میں پھنسے
سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
سانحہ ملکہ کوہسار ، سوشل میڈیا صارفین کی نئی مہم ’’ مری کا مکمل بائیکاٹ ‘‘
مری اور نتھیا گلی کے درمیانی راستے میں ہی برفباری کے باعث سیکڑوں گاڑیاں
پھنس گئیں- سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کی انتظامیہ پہنچی نہ خیبر
پختونخوا حکومت کی انتظامیہ برف میں پھنسے سیاحوں کی پرساں حال ہوئی- ذرائع
سے معلوم ہوا مری اور نتھیا گلی کے مقام پر بھی گاڑیوں میں کئی افراد کی اموات ہوئی-
== مری آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ، ریسکیو آپریشن==
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکہ کوہسار مری کی صورت حال کا
نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام اور پی ڈی ایم اے کو طلب کر لیا۔ سرکاری دفاتر اور
ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پھنسے
افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ عوام سے اپیل کی کہ موجودہ
صورت حال میں مری کا رخ کرنے سے گریز کریں۔ حکومت پنجاب نے مری کو آفت
زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی، تمام متعلقہ محکموں کو ہر ممکن اقدامات
کرنے کی ہدایت کی گئی- جب ریسکیو آپریشن مکمل ہوا تو دو مکمل خاندانوں جن میں
بچے خواتین اور مرد بھی شامل تھے ان سمیت چوبیس سیاحوں کی اندوہناک اموات کی
تصدیق ہوئی جس سے پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا۔
=–= ریسکیو آپریشن میں ویڈیو بنانے کے مقاصد =–=
جتن نیوز اردو کے خیبر پختونخوا سے بیورو چیف عمران رشید خان نے کیمرے کی آنکھ
میں درد ناک مناظر کو محفوظ کیا جنہیں اب قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے،
تاکہ سیر و تفریح کے شائقین عوام آئندہ تمام تر احتیاطی تدابیر کیساتھ سیاحت کریں اور
حکومت بھی ان کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھانے میں دوبارہ کسی غفلت کی
مرتکب نہ ہو۔
سانحہ مری کے درد ناک مناظر پر مبنی ” ویڈیو ”
مری میں برف کا طوفان ، مری میں برف کا طوفان ، مری میں برف کا طوفان
قارئین : کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں