مری میں برف کا طوفان، سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی، 24 افراد جاں بحق

مری سیاحوں پرقیامت ٹوٹ پڑی

مری (جے ٹی این پی کے) مری میں برف کا طوفان، سیاحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی،

گاڑیوں میں پھنسے لوگ رات سٹرک پر گزارنے پر مجبور ہوئے، جس کے نتیجے

میں سردی کے باعث 24 افراد جاں بحق ہوگئے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

نے 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

مری اور گلیات میں پھنسے سیاحوں کی امداد کی مانیٹرنگ کے لئے مری پہنچے،

جہاں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے 5 پیدل پلاٹون طلب کئے

گئے ہیں، سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، ایف سی اور رینجرز

کو بھی امدادی سرگرمیوں کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔مری میں سیاحوں کی بڑی

تعداد ویک اینڈ پر برفباری کا نظارہ کرنے پہنچی، جہاں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں

مری اور گلیات میں داخل ہوئیں۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ فیملیز گاڑیوں میں

محصور ہو کر رہ گئیں۔ شدید برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے

آپریشن جاری ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے سیاحوں کے بے پناہ

رش کے باعث جڑواں شہروں سے مری جانے والے راستے بند کر دئیے۔ انتظامیہ

کا کہنا ہے کہ مری جانے والے راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے۔مری میں

مسلسل بارش اور شدید برفباری اور ہنگامی موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے

سیاحوں اور شہریوں کی سہولت و رہنمائی کے لیے لیے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی آفس

میں میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او

راولپنڈی تمام اتنظامی کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر

سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں پہلے سے مری میں تحصیل انتظامیہ کی مدد

کے لیے موجود ہیں۔ ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122،

سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کی ٹیمز تشکیل دی جا چکی ہیں جو مری میں

سیاحوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ مری میں 70 فیصد بجلی کی سپلائی بحال کر

دی گئی ہے۔

نتھیا گلی کے درمیان بھی سیاحوں کی اموات کی اطلاعات

مری اور نتھیا گلی کے درمیانی راستے میں ہی برفباری کے باعث سیکڑوں گاڑیاں

پھنسی ہوئی ہیں اور سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے نا تو پنجاب اور نا ہی کے

پی حکومت کی انتظامیہ موقع پر پہنچی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مری اور نتھیا گلی

کے مقام پر بھی گاڑیوں میں کئی افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں اور اس وقت

بھی بڑی تعداد میں لوگ گاڑیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد کیپٹن ندیم کا کہنا ہے کہ گلیات میں برفباری میں سیاحوں کے پھنسنے کے

باعث کوئی اموات نہیں ہوئی، مقامی انتظامیہ سڑک کھولنے اور پھنسے سیاحوں

کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مری آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ

حکام اور پی ڈی ایم اے کو طلب کر لیا ہے اور سرکاری دفاتر اور ریسٹ ہاؤسز

کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پھنسے افراد کو

تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے

عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورت حال میں مری کا رخ کرنے سے گریز

کریں۔حکومت پنجاب نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی

ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیرو تفریح کیلئے مری جانیوالے اسلام ا?باد کے ایک ہی خاندان کے8 افراد جاں

بحق ہوئے.

مری سیاحوں پرقیامت ٹوٹ پڑی

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: