پاکستانتازہ ترین

مری سانحہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتظامیہ اورپولیس پرشدید برہم

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

وزیراعلیٰ انتظامیہ پولیس پرشدید برہم

لاہور(جے ٹی این پی کے) مری میں شدید برفباری کے باعث سانحہ رونما ہونے

پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار انتظامیہ اور پولیس پر شدید برہم ہو گئے۔وزیر

اعلی پنجاب کی زیر صدارت مری سے متعلق ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی

سامنے آ گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عثمان بزدار نے راولپنڈی انتظامیہ

اور پولیس پر اظہار برہمی کیا اور کہا محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود

انتظامیہ اور پولیس نے کچھ نہ کیا، راو لپنڈی انتظامیہ اور پولیس نے انتظامات

کیوں نہ کیے۔ عثمان بزدار نے استفسار کیا کہ سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر گاڑیاں

روکی کیوں نہیں گئیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق سردی، طوفان، اور راستے بند

ہونے سے اموات ہوئیں۔اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے معاملے کی

انکوائری کے احکامات صادر کیے، اور غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی کا

حکم دیدیا۔

شوگراں، ناران ،کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کا داخلہ بند

سیاحتی مقامات شوگراں ناران کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کے

داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی

۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی طرف سے جاری کئے گئے لیٹر میں سیاحتی مقامات

شوگراں ناران کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کے داخلے پر شدید

برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ

ریسکیو یا کسی ایمرجنسی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی گی ھے ۔

وزیراعلیٰ انتظامیہ پولیس پرشدید برہم

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے