"مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی”

کالمز، بلاگز، فیچرز / "مری تعمیر میں مضمر


بد قسمت پاکستانی قوم کی قسمت میں شاید قدرت نے اچھے دن دیکھنا لکھا ہی نہیں۔

جس کسی کو منتخب کرکے لاتے ہیں وہی اس کی مزید خرابی و بدحالی کا باعث بنتا ہے

پہلے عمران نیازی آیا تو تمام تر نقصانات کا ذمہ دار اس نے سابقہ حکمرانوں کو ٹھہرایا۔اب شہباز شریف

وزارت عظمٰی پر متمکن ہیں تو وہی راگ الاپ رہے ہیں کہ خراب معیشت عمران کےغلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پرے گا۔چین اور سعودیہ سے کب تک مانگتے رہیں گے

اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا ہوگا اسلئے تیل کے نرخ عالمی منڈی کے حساب سے رکھنا ہوں گے۔

تعمیر کے نام پر تخریب ۔،

وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے۔گویا پاکستانی عوام کی قسمت میں بقول غالب تعمیر کے نام پر بھی تخریب ہی لکھی ہے

مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی

دیگر ممالک اور ہمارے ملک کے حکمرانوں کی سوچ اور کارکردگی میں نمایاں فرق ہے۔تیل کے دام بڑھانے سے اشیائے روزمرہ کی قیمتیں بڑھتی ہیں چنانچہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اور عام بازار میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جن میں دالیں۔ وغیرہ شامل ہیں۔

مفتاح اسماعیل کہتے ہیں اگر عالمی سطح پر تیل سستا ہوا تو پھر سوچیں گے۔لیکن ادھر

تیل سستا ہوا ادھر پاکستان میں ریگولیٹری ڈیوٹی عاید کی گئی ہے جس کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔

مقابلتاً نئی دلی بھارت میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 33 ویں روز بھی مستحکم رہیں

اگرچہ عالمی سطح پر ان میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ۔بھارت پٹرولیم نامی کمپنی کے مطابق پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لٹر ہے۔خبر کے مطابق عام آدمی کو راحت دینے کے لئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8,6 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

صرف اجناس خوردنی ہی نہیں دیگر تمام روزمرہ استعمال کی اشیاء مثلا علاج معالجہ، ادویہ، تعمیر ومرمت کاسامان غرض ضرورت

کی ہر چیز روزانہ کی بنیاد پر مہنگی ہوکر عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے۔

ظاہر ہے کسٹمر کی قوت خرید کم ہونے سے کاروبار پر بھی منفی اثر ہی پڑے گا

روزگار کی دستیابی بھی کم سے کم تر ہوتی رہے گی۔پھر ایسے حالات میں ،

گورنمنٹ اور گورننس کی بھلا کیا کارکردگی ہو سکتی ہے جس کا ہمارے منتخب حکمران دعویٰ کرتے رہتے ہیں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

"مری تعمیر میں مضمر

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: