خاتون اول کی تضحیک پرمریم نواز کی گرفتاری کی درخواست دائر

لاہور(جے ٹی این پی کے) مریم کی گرفتاری کی درخواست دائر

خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی گرفتاری کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔

پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے

جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ خاتون اوّل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،

صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔

درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے،

بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کرآج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔

آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری والدہ کا ہونا چاہیے تھا، مریم نواز

مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے

ہوئے کہا ہے کہ آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں،

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران

خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ

آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر

شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے

گا۔

آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا

چاہیے تھا،مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ عاصمہ شیرازی،ثنا ء بچہ اور غریدہ فاروقی کا ہونا

چاہیے تھا

مگر اس وقت آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل

وزرا ء کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔

اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح

سامنے آتا ہے،

آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔

مریم کی گرفتاری کی درخواست دائر

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: