مریم نواز نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ایک بار پھر التواء مانگ لیا

مانیٹرنگ رپورٹ/ آئی آر خان :مریم نواز نے توشہ خانہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پر مریم نواز نے نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز نے درخواست پر نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔ مریم نواز کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے، توقع ہے ایک 2 دنوں میں نیب کا نیا قانون آجائیگا،

نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی.

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: