مرنے کے ایک ماہ بعد لتا منگیشکر کا ٹوئٹ سامنے آگیا

ممبئی (جے ٹی این پی کے) مرنے کے بعد لتا منگیشکر ٹوئٹ

لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موت کے ایک ماہ بعد ٹوئٹ شیئر کیا گیا ہے۔

لتا منگیشکر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی

جس میں انہیں اپنی سْریلی آواز کا جادو جگاتے سْنا جاسکتا ہے۔

01 منٹ اور 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ

‘آواز، رونق، سادگی اور مسکراہٹ، ہمیشہ زندہ رہے گی۔

لتا منگیشکر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد مداح ملی جْلی کیفیات میں مبتلا ہیں،

کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگیا ہے تو کوئی خوشی کا اظہار کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عْمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

انتقال سے کئی روز قبل ناساز طبیعت کے باعث وہ اسپتال میں ہی زیر علاج تھیں،

اپنی زندگی کی آخری سانس انہوں نے اسپتال میں ہی لی۔

لیجنڈری گلوکارہ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔

مرنے کے بعد لتا منگیشکر ٹوئٹ

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: