مرد کی دوسری شادی نامنظور،افیئرز قبول،یہ بے شرمی نہیں تو کیا؟ صبا قمر

کراچی (جے ٹی این پی کے نیوز) مرد کی دوسری شادی نامنظور

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ صبا قمر نے دوسری شادی سے

متعلق کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد کی دوسری شادی قبول نہیں، لیکن 10 افیئرز قبول

ہیں۔ سوشل میڈیا پر صبا قمر کے وائر ہونیوالے ایک انٹرویو کے ویڈیو کلپ میں وہ دوسری شادی

سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ہم سبھی لوگ بے شرم ہیں، گھر کی چار دیواری میں

سب کرتے ہیں لیکن باہر کوئی اپنے عیب ظاہر نہیں کرتا۔

جائز طریقے سے دوسری شادی کرنا غلط نہیں، اداکار

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے 10،10 افیئرز ہوں گے، اس پر کوئی کچھ نہیں بولے گا لیکن اگر

کوئی دوسری شادی کرلے گا تو اسے بری نظر سے دیکھا جائے گا، حالانکہ دوسری شادی جائز

طریقے سے کرنا غلط نہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سوچتی لوگ میرے بارے میں کیا

کہتے ہیں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں خود حق پر ہوں۔

رنگ روپ کی بنیاد پر شادی پائیدار نہیں ہوتی، شائستہ لودھی

رنگ روپ کی بنیاد پر ہونیوالی شادی کبھی پائیدار نہیں ہوتی، شائستہ لودھی
اداکارہ شائتہ لودھیhttps://jtnonline.com

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ رنگ روپ کی بنیاد پر ہونے والی

شادی کبھی بھی پائیدار نہیں ہوتی ہے۔ زندگی گزارنے کے لئے ساتھی کا گورا ہونا ضروری نہیں

ہے اور ہمارے معاشرے میں ایک مرد سانولی لڑکی سے زیادہ گوری لڑکی کے ساتھ شادی کرنے

کو ترجیح دیتا ہے اور اس طرح بعد میں ان کی اولاد میں بھی یہ احساس کمتری جنم لیتا ہے جبکہ

اصل حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں رنگ روپ فرضی، اگر کچھ اصل ہے تو وہ صرف سچا پیار ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مرد کی دوسری شادی نامنظور ، مرد کی دوسری شادی نامنظور

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: