مردوں اور خواتین سے متعلق بہروز سبزواری، فیصل قریشی کی کھری باتیں

کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: مردوں اور خواتین سے متعلق بہروز

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ مردوں کو اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا اور خواتین کو مناسب لباس پہننا چاہیے۔ جبکہ اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ مرد کی پوری شخصیت تبدیل کر سکتی ہے۔

لڑکی کو گھورنا، سیٹی بجانا ممنوع، خلاف ورزی پر 2 سال قید کی سزا

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بہروز سبزواری

نے ان مسائل کے اثرات پر بات کی جو ہمارے معاشرے میں زیادہ

پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف قسم کے کپڑوں میں مردوں کی

خواتین کو گھورنے کے معاملے پر بھی بات کی۔ خواتین کے تنگ

کپڑوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین عجیب و غریب

کپڑے پہن کر بائیک پر بیٹھی ہوتی ہیں جنہیں مناسب نہیں کہا جا سکتا،

وہ بالکل بھی اچھے نہیں ہوتے یہ لباس عام طور پر بہت تنگ ہوتے ہیں

خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ مکمل پردہ کریں اور

خود کو ڈھانپ کر بائیک پر سوار ہوں اس کو سختی سے ذہن میں رکھنا

چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مردوں کو بھی اپنی آنکھوں پر قابو رکھنا چاہیے

اور خواتین کو مناسب انداز میں لباس زیب تن کرنے چاہیے۔

مرد والدین نہیں لڑکی کیلئے سگریٹ چھوڑدیتا ہے، اداکار

اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو مضبوط آدمی کا کردار بہت

پسند ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بندہ سنبھال سکتا ہے اورکچھ کر سکتا ہے۔

انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار

کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ سچ ہے کہ مضبوط مرد کے کردار کو

سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت میں اتنی طاقت ہے کہ وہ مرد کی پوری

شخصیت تبدیل کر سکتی ہے۔ مرد کے 10 دوست، باپ اورماں لاکھ بارکہیں

سگریٹ چھوڑ دو لیکن وہ نہیں چھوڑے گا، لیکن جہاں کوئی لڑکی دل کو لگی تو فوری سگریٹ بجھا کر سیدھا ہوجاتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مردوں اور خواتین سے متعلق بہروز ، مردوں اور خواتین سے متعلق بہروز

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

عینی خان

عینی خان پنجاب یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ ہیں، نیوز مانیٹرنگ میں تجرے کے حامل ہیں، (جرنل ٹیلی نیٹ ورک ) کی اردو نیوز سروس ( جے ٹی این پی کے ) میں بطورِ آڈیو نیوز کاسٹر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ( جتن انتظامیہ )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: