مردان میں گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت، زیادتی کے شکار خواتین و بچوں کیلئے کمیٹی قائم
پشاور( آئی آر خان ) مردان میں گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت
فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن مردان کے پراجیکٹ منیجر سہیل اقبال کاکا خیل نے کہا
ہے کہ گھریلو تشدد ، جنسی ہراسیت ، زیادتی اورجبری مشقت کے شکار خواتین اور
بچوں کی مدد کیلئے خصوصی صنفی تحفظ رسپائنڈ پراجیکٹ کے بینر تلے کمیٹی قائم
کی ہے، جس کا مقصد خواتین پر تشدد کو روکنا ہے، اور خواتین کے حقوق کے حوالے
سے آگاہی دینا ہے۔
= پڑھیں = سیرت خاتون جنت سیدہ فاطمة الزاہرہؑ میں عالمی نظریہ آزادی نسواں کی حقیقت
ان خیالات کا اظہار فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن مردان کے پراجیکٹ منیجر سہیل اقبال
کاکا خیل نے کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا- اجلاس میں رہنما
فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے صائقہ، نورین بی بی، محمد عارف، تحصیل کونسلر
کوثر بی بی، کونسلر نرگس، رفاقت بیگم، شازیہ سردار، ڈاکٹر رابعہ شاہ اور دیگر نے
شریک تھے- انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تشدد کا نشانہ بننے
والی ہر 3 میں سے ایک عورت کو اپنی زندگی میں جسمانی، جنسی یا ذہنی تشدد کا
سامنا کرنا پڑتا ہے جو صرف صنف کی بنیاد پر اس سے روا رکھا جاتا ہے۔
رحیم یار خان میں غیرت کے نام پر 4 خواتین قتل، پانچویں زخمی، 2 ملزم گرفتار
خواتین کو ذہنی طور پر ٹارچر کرنا، ان پر جسمانی تشدد کرنا، جنسی زیادتی کا نشانہ
بنانا، جنسی طور پر ہراساں کرنا، بدکلامی کرنا، اور ایسا رویہ اختیار کرنا جو صنفی تفریق
کو ظاہر کرے تشدد کی اقسام ہیں- یہ نہ صرف خواتین بلکہ انسانی حقوق کی بھی
خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی خواتین کو مساوی حقوق اور
ترقی کے برابر مواقع نہیں مل رہے۔ انہیں تعلیم ، صحت ، تحفظ اور دیگر حوالے سے
مسائل کا سامنا ہے جس سے ان کی زندگی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ ریفرل پار ٹنر کے توسط سے صنفی تشدد کا شکار خواتین کو تمام تر صحت کی
سہولیات ، تحفظ اور مشکل کی صورت میں فوری مدد فراہم کرنا ہے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
مردان میں گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت ، مردان میں گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت ، مردان میں گھریلوتشدد، جنسی ہراسیت