مراکش میں ایک نوجوان کی منگیتربننے والی 2 لڑکیوں نے ناقدین کو کیا لاجواب
رباط (جے ٹی این کے پی نیوز) مراکش ایک نوجوان دو منگیتر لڑکیاں
ایک کے بعد دوسری شادی کے واقعات تو سننے کو ملتے رہتے ہیں، لیکن
بیک وقت دو لڑکیوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے منگنی کی
رسم کا واقعہ آپ کو یقیناََ پہلی بار پڑھنے کو مل رہا ہو گا- یہ دلچسپ واقعہ
افریقہ کے ملک مراکش میں پیش آیا، جس کی خبر سوشل میڈیا پر منٹوں میں
وائرل ہو کر دنیا بھر میں پھیل گئی-
نصیر نے دونوں کو پرپوز کیا ، دونوں نے ہاں کر دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں ایک ہی تقریب میں نصیر نامی نوجوان
نے دو لڑکیوں سے منگنی کی اور دونوں کو پروپوز کیا۔ نوجوان کی دونوں
کیساتھ دوستی تھی، اتفاق سے دونوں نے ہاں کر دی، جس کے بعد نوجوان
نصیر اب شادی کی تیاری کر رہے ہیں۔
دو لڑکیوں کا ایک نوجوان سے منگنی کرنا بنا سوشل میں پر تنقید کا نشانہ
نوجوان کی ایک ہی تقریب میں دو لڑکیوں کیساتھ منگنی کی ویڈیو سوشل میڈیا
پر زیر بحث ہے۔ ویڈیو میں نصیر نامی نوجوان کو اپنی دونوں منگیتروں کیساتھ
دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر لڑکیاں کہہ رہی ہیں کہ یہ ان کی زندگی ہے اور
وہ استحکام چاہتی ہیں۔ انہیں ایک شخص سے شادی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی-
سوشل میڈیا صارفین کے غصے و طنزیہ ردعمل پر مبنی ریمارکس
تاہم سوشل میڈیا صارفین ان لڑکیوں کی بے باکی پر تنقید کرتے نظر آئے، تبصروں
میں غصہ اور طنزیہ ردعمل عام ہے۔ جبکہ لڑکیوں نے اس رجحان کو مسترد کرتے
ہوئے عرب معاشروں میں اسے فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ویڈیو کے
تناظر میں ایک لڑکی نے کہا یہ فیصلہ ان کیلئے ذاتی آزادی ہے۔ اس نے منگنی کو
قبول کرنے کے بارے میں لوگوں کے ان تبصروں پر اپنی وحشت کا اظہار کیا۔
دونوں لڑکیوں کا تبصروں پر سخت اظہار وحشت
اس نے لوگوں کے بے تکے مشوروں کے طریقہ کار کی بھی مذمت کی، جن میں
اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تنقید کے جواب میں انہوں نے ان سے پوچھا کہ تم میں
سے ہر ایک کا ایک شوہر کیوں نہیں ہے؟ جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں، اللہ انہیں
ہدایت دے۔ ہمیں کسی غلط یا حرام کی ضرورت نہیں، میں امید کر رہی تھی کہ
ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہمارا ساتھ دیں گے۔
= دیکھیے = دونوں لڑکیوں کی شدید ردعمل پر مبنی (== گفتگو ==)
مراکش ایک نوجوان دو منگیتر لڑکیاں ، مراکش ایک نوجوان دو منگیتر لڑکیاں ، مراکش ایک نوجوان دو منگیتر لڑکیاں
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ
ملکہ برطانیہ کی جانب سے میگھن کی ساتھ رہنے کی درخواست رد کرنے کا انکشاف