مذہبی منافرت پر امریکہ کا مضحکہ خیز انصاف، پاکستان برقرار، بھارت غائب
واشنگٹن:جے ٹی این پی کے نیوز: مذہبی منافرت پر امریکہ کا مضحکہ
امریکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں کرنیوالے ممالک کہ واچ لسٹ میں انتہائی جانبداری کا مظاہرہ اور ناانصافی کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کا نام تو برقرار رکھا لیکن بھارت کا نام نکال دیا۔
امریکہ میں گن شوٹ سے ہلاکتوں کی شرح 28 سال کی بلند ترین سطح پر
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں کھلے عام جاری ہیں،
تاہم امریکہ نے واچ لسٹ سے بھارت کا نام شامل نہ کر کے اسے کھلی چھوٹ دیدی ہے۔
جبکہ امریکی خود مختار کمیشن بھی بھارت کا نام فہرست میں شامل نہ کرنے پر تنقید کر چکا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بھی بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا ذکر کیا گیا تھا۔
جبکہ امریکی خود مختار کمیشن کے اعتراض پر بھارت نے امریکی محکمہ خارجہ سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کرنیوالے 10 ممالک
کی فہرست میں حیرت انگیز طورپر مسلمان شہریوں اور کشمیریوں پر مذہب کی بنیاد پر بدترین ظلم
کرنیوالے بھارت کا نام شامل نہیں۔
بلقیس بانو نے ریپ کے مجرموں کی رہائی کا فیصلہ چیلنج کر دیا
اس کے برعکس امریکہ نے امتیازی سلوک کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کا نام فہرست میں شامل کیا ہے۔
ایران، شمالی کوریا، سعودی عرب سمیت چین، روس، کیوبا اور کئی ملک شامل ہیں۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارت کو لسٹ میں شامل نہ کرنے پر
محکمہ خارجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے سنگین ترین مذہبی خلاف
ورزیاں کرنیوالے بھارت کا نام فہرست سے نکالنا سمجھ سے باہر ہے۔
کمیشن نے محکمہ خارجہ کی جانب سے ان کی دی گئی سفارشات پر عمل نہ کرنے پر بھی مایوسی کا اظہارکیا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
مذہبی منافرت پر امریکہ کا مضحکہ ، مذہبی منافرت پر امریکہ کا مضحکہ
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں