مختلف شکایات پر ٹوئٹر نے بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکائونٹس بند کردئیے

نیویارک (جے ٹی این پی کے) مختلف شکایات پر ٹوئٹر نے بھارت

ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال، فحش مواد سمیت دہشت گردی کو فروغ دینے پر بھارت میں 54 ہزار سے زائد اکانٹس بند کردئیے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال، عریانیت اور دیگر فحش مواد کو فروغ دینے پر 26 اگست سے 25ستمبر کے درمیان بھارت میں 52 ہزار 141 اکانٹس بند کر دیے ہیں۔

دہشت گردی کو فروغ دینے پر 1 ہزار 982 اکاٹس کو بند کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے بھارت کے نئے آئی ٹی قانون 2021 کی تعمیل سے متعلق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسے شکایات کے ازالہ نظام کے ذریعے 157 شکایات موصول ہوئیں اور 129 معاملوں میں کارروائی کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ ان 43 شکایات پر کارروائی کی گئی

جن میں اکانٹس کی معطلی کے خلاف اپیل کی گئی تھی لیکن ان میں سے کسی

بھی اکانٹ کی معطلی واپس نہیں لی گئی ہے اور وہ سارے بدستور معطل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا تھا کہ

چائلڈ پورنو گرافی کی شکایات پر ٹوئٹرسے موصول ہونے والے جوابات نامکمل ہیں

اور کمیشن ان سے مطمئن نہیں ہے۔

مختلف شکایات پر ٹوئٹر نے بھارت

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: