محکمہ مسلم اوقاف ترمیمی ایکٹ: تاجر تنظیموں کا احتجاج، کیمپ میں سیاسی شخصیات کی شرکت

پشاور/ محکمہ مسلم اوقاف ترمیمی ایکٹ
محکمہ مسلم اوقاف اور صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور ہونیوالے ترمیمی ایکٹ کے خلاف مرکزی تنظیم
تاجران اور تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کے صدور ملک مہر الٰہی، مجیب الرحمٰن نے پشاور میں احتجاجی واک کرتے ہوئے
احتجاجی کیمپ میں شرکت کی انکے ہمراہ دیگر تاجروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر
سیاسی شخصیات جن میں حاجی غلام علی سکندر شیرپاؤ اور ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔
صوبائی حکومت اور محکمہ اوقاف کا اوقاف کے تاجروں کے خلاف ظالمانہ بل نامنظور، مجیب الرحمٰن
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمٰن نے کہا کہ حکومت اور محکمہ مسلم اوقاف تاجروں
کے معاشی قتل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے جو ترمیمی ایکٹ بنایا ہے کو تاجر برادری یکسر مسترد کرتے ہے
ترمیمی ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس قسم کالے قانون کو نہیں مانتے ہیں
اور صوبائی حکومت نے جو تاجروں پر ستم بالائے ستم کا دستور راج کرنیکی تان لی ہے اس سے ملک
کی ڈوبتی ہوئی معیشت کا منہ مزید تباہی کی طرف موڑا جارہا ہے حکومت اگر تاجروں کو کاروبار کرنے میں
آسانیاں پیدا کرنے کی اہل نہیں ہے تو ھماری مشکلات میں اضافہ بھی نہ کرے، کیونکہ تاجر برادری ہی ملکی
معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ حکومت
کیلئے مذاکرات رائیں کھلی رکھی اور مذکرات کہ زریعے مسائل حل کرنے کی تجویز بھی سامنے رکھتی ہے
تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کہ صدر ملک مہر الٰہی
اور ڈبگری بازار کہ صدر مشرف خان اور دیگر مشران کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں
واضح رہے کہ تاجر تنظیموں کی حمایت کرتے ہوئے انکے احتجاجی کیمپ سینیٹر حاجی غلام علی خاتون
ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور سکندر شیرپاؤ و دیگر سیاسی و سماجی
حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
توہین رسالت، تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کی احتجاجی ریلی، بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنیکا مطالبہ