محکمہ صحت رحیم یار خان کی غفلت، ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

رحیم یار خان: جے ٹی این پی کے نیوز: محکمہ صحت رحیم یار خان کی

صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان میں مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر کی جانب سے محکمہ صحت کے اعلی حکام کو آگاہ کئے جانے کے باوجود مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں دو ہفتوں کے دوران گردن توڑ بخار سے 6 بچوں اور 4 خواتین سمیت 12 افراد انتقال کر گئے۔

صحتمند زندگی کیلئے روزانہ 8 گلاس پانی ضروری نہیں، طبی ماہرین

مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے محکمہ صحت کے ضلعی افسران کو صورتحال سے آگاہ کیا، لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے پر انتظامیہ اور محکمہ صحت و شیخ زاید ہسپتال کے ڈاکٹرز حرکت میں آئے۔

ٹیمیں رکن پور روانہ کی گئیں جہاں معلوم ہوا کہ لوگوں کی ہلاکتیں گردن توڑ بخار کی وجہ سے ہوئیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔

ورثاء نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گردن توڑ بخار کوئی نئی یا پر اسرار بیماری نہیں

لیکن محض بخار میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد

کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکرد گی، بروقت

تشخیص کے فقدان اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت

کی سہولتوں پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیئے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

محکمہ صحت رحیم یار خان کی

پڑھیں : ۔۔۔۔ صحت ، علاج معالجہ اور بیماریوں سے متعلق (== خبریں==)

= پڑھیں = او مائی گاڈ عنوان کے تحت دل دہلا دینے والے = واقعات =

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: