سابق صدرپاکستان محمد رفیق تارڑکی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
گکھڑمنڈی (جے ٹی این پی کے) محمد رفیق تارڑ نمازہ جنازہ ادا
سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ جو لاہور میں اپنی رہائش گاہ جی او آر میں گزشتہ رات وفات پاگئے تھے.
سوموار اور منگلوار کی درمیانی شب رات 8:30 بجے گکھڑ کے ڈی سی ہائی سکول کے گراؤنڈ میں لا تعداد سوگواروں نے نماز جنازہ اداکر دی گئی۔
جنہیں بعد ازاں ان کے آبائی گاؤں پیر کوٹ میں ان کے آبائی قبرستا ن میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
آ پ1929 میں پیر کوٹ کے ایک ممتاز زمیندار چوہدری سردار خاں تارڑ مرحوم کے گھر پیدا ہوئے۔
انٹر تک کے مختلف تعلیمی مدارج گکھڑ کے سکولوں میں لیئے 1954 میں پنجاب یونیورسٹ لاء کالج سے ایل ایل بی کیا
اور گوجرانوالہ ضلع کچہری میں پریکٹس شروع کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
1964 میں آپ کو لاہور ہائیکورٹ نے بطور ایڈیشنل سیشن جج منتخب کر لیا ۔
ساہیوال ، ڈیرہ غازیخان میں ملازمتیں کیں بعد ازاں 1975 میں لاہور ہائیکورٹ میں بطور جسٹس منتخب ہوئے۔
1985 میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے ریٹائرمنٹ کے بعد 1992 میں بطور مسلم
لیگی رہنما سینیٹر منتخب ہوئے۔
1998 میں پاکستان مسلم لیگ نے انہیں مملکت کا صدارتی امیدوار بنا کر صدر مملکت منتخب کرا لیا۔
14 اکتوبر 1999 کے مارشل لاء کے نفاذ کے بعد پرویز مشرف کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اور
مستعفی ہو گئے۔
لیکن مسلم لیگ ن کی سیاست میں بہت متحرک رہے۔
ان کے تین بیٹے ہیں جس میں فاروق تارڑ ایک سینئر بنکار ہیں جنکے دو بیٹے عطاء اﷲ تارڑ مرکزی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ہیں۔
جبکہ دوسرے بیٹے بلال فاروق تارڑ گکھڑ کے صوبائی حلقہ سے ایم پی اے ہیں ۔
رفیق تارڑ کے دوسرے صاحبزادے عرفان تارڑ وفاقی سیکرٹری شپ سے ریٹائرڈ ہیں
اور محترمہ سائرہ افضل تارڑ صاحبہ ان کی اہلیہ ہیں تیسرے بیٹے ڈاکٹر عامر رفیق تارڑ لاہور کے
معروف سکن اسپیشلسٹ ہیں ۔
محمد رفیق تارڑ نمازہ جنازہ ادا
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں