محمد رضوان کی شاندار پرفارمنس, غیر ملکی کرکٹرز بھی دیوانہ ہوگئے
محمد رضوان شاندار پرفارمنس
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے باعث غیر ملکی کرکٹرز بھی دیوانہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے ایک سال کے دوران 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
معروف بین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر مائیک ہیسمین نے محمد رضوان کا یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جان قرار دیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ واقعی ایک حیران کن اعداد و شمار ہیخ محمد رضوان پاکستان ٹیم کے دل کی دھڑکن ہیں۔
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اسپنر تبریز شمسی نے لکھا کہ محمد رضوان تو ‘رن مشین’ ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے محمد رضوان کو شاندار کامیابی پر سراہا۔
خیال رہے کہ آصف علی ، بابر اعظم اور محمد رضوان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سات وکٹ سے جیت کر سیریز کلین سوئپ کرلی، پاکستان نے اس سال29 میں سے 20 میچ جیتے ہیں۔
محمد رضوان شاندار پرفارمنس
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں