محبت اور وفا میں دنیا کو ششدر کردینے والی لڑکی کی حیران کن سچی کہانی

نئی دہلی(جے ٹی این پی کے نیوز) محبت اور وفا میں دنیا کو

محبت اندھی ہوتی ہے، اسے کچھ نہیں دکھائی دیتا سوائے عشق کے، یوں تو اس
ضمن میں بے شمار داستانیں آئے روز سننے کو ملتی ہیں لیکن بنگلہ دیش کی ایک
لڑکی نے اپنے محبوب کو پانے کیلئے سسی کی یاد تازہ کراتے ہوئے دیار کو تیر
کر عبور کرنے سمیت جنگلوں سے گزر کر خود کو بھارت پہنچایا، بلکہ اپنے محبوب
سے شادی بھی رچالی، تاہم غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی پاداش میں اسیری
بھی قبول کر لی-

کرشنا کی بھارتی لڑکے ابھیک منڈل سے فیس بک پر دوستی ہوئی

محبت اور وفا میں دنیا کو ششدر کردینے والی لڑکی کی حیران کن سچی کہانی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی ایک 22 سالہ لڑکی کرشنا کی بھارتی
لڑکے ابھیک منڈل سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے محبت میں بدل گئی،
چونکہ کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا اس لیے اس نے غیر قانونی طریقے سے سرحد
پار کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے بوائے فرینڈ کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہمسفر بننے کی خاطر
بنگال ٹائیگرز اور خونخوار درندوں سے بھرے جنگلات اور پھر دریا کو عبور کر کے
بھارت پہنچ گئی۔

کرشنا پہلے خطرناک ترین جنگلات سے گذری، بھر دوگھنٹے مسلسل تیراکی کرتی رہی

پولیس ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی لڑکی کرشنا کو پہلے سندربن کے جنگلات سے گزرنا
پڑا جو کہ بنگال ٹائیگر اور دوسرے خطرناک درندوں کیلئے مشہور انتہائی پر خطر جنگل
ہے، اس کے بعد اس نے ایک گھنٹہ تیر کر دریا کو پار کیا۔ کرشنا کی ابھیک منڈل سے کولکتہ
کے کالی گھاٹ مندر میں شادی ہو گئی، تاہم اسے غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل
ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ کرشنا منڈل کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہائی
کمیشن کے حوالے کر دیا جائیگا، جہاں اسے بھارت میں اپنے شریک حیات کیساتھ زندگی
بسر کرنے کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس بھارت بھیج دیا جائیگا-

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

محبت اور وفا میں دنیا کو ، محبت اور وفا میں دنیا کو ، محبت اور وفا میں دنیا کو

= پڑھیں = پاکستان سمیت دنیا بھر سے سچی کہانیاں اور واقعات

۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: