میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوں مجھے اور ہدایت چاہیے , وینا ملک

مجھے اور ہدایت چاہیے

لاہور(جے ٹی این پی کے) نامور اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ زندگی میں سیکھنے کاعمل ہر وقت جاری رہتا ہے،میں نے 2013ء کے بعد یہ طے کیا تھا جب تک مجھے کسی پراجیکٹ میں واضح مارجن کاکردارنہیں ملے گا میں کام نہیں کروں گی ،

میں اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعا کرتی ہوںمجھے اور ہدایت چاہیے ۔ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ جو شخص خدا کی ذات سے ڈرتا ہے وہ کسی کے ساتھ ظلم نہیں کرسکتا۔

اسی لئے میں نے کسی دیندار شخص سے دوسری شادی کرنے کی بات کی تھی کیونکہ جو اللہ سے نہیں ڈرتا وہ ظلم کرنے سے بھی نہیں ڈرتا۔انہوںنے کہا کہ یہ قطعی غلط اطلاعات ہیں کہ میں طلاق کے بعد بھی اسد خٹک کے ساتھ رہتی رہی ہوں۔

یہ ضرور ہے کہ اسد خٹک خلع کے بعد یہ پاکستان سے بچے لے کر بھاگے تو دبئی میں میرے گھر میں قیام کیا اور میں یہاں سے اپنے بچوں کے اخراجات برداشت کر رہی تھی ۔

وینا ملک نے کہا کہ کرکٹرمحمد آصف سے کوئی رومانس نہیں تھا کیونکہ اس میں کچھ بھی نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے کھانے پینے میں بھی احتیاط کرتی ہوں،

میں نے اپنی صحت کے لئے جو کچھ سوچا ہے میں صرف وہی کھاتی ہوں او رکوئی مجھے زبردستی کچھ نہیں کھلا سکتا ۔

مجھے اور ہدایت چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: