کوروناکے وار جاری، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سےتجاوز کر گئی

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے نیوز) مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد

کورونا کے وار دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگے ہیں، پاکستان میں کورونا وائرس

سے مزید 2 افراد چل بسے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے

مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے

جن میں سے 641 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی شرح 3.41 فیصد رہی اور 2 افراد

جان کی بازی ہار گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق عالمی وباء کورونا

وائرس میں مبتلا 119 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71

ادھر کوئٹہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ

ہوئے، بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.71 ہو گئی۔محکمہ صحت

کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 546 ہو گئی، اب تک

15 لاکھ 39 ہزار 545 افراد کی سکریننگ میں سے 5 لاکھ 14 ہزار 760 کی رپورٹس

منفی آئی ہیں۔35 ہزار 141 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کورونا کے

فعال کیسز کی تعداد 27 ہے، وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 378 ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: