متواتر میک اپ کرنیوالی خواتین کیلئے انتہائی بُری خبر

واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: متواتر میک اپ کرنیوالی خواتین کیلئے

طبی ماہرین نے جدید تحقیق کی روشنی میں دعویٰ کیا ہے کہ میک اپ کے سامان کے متواتر استعمال سے خواتین میں بانجھ پن اور ذیابطیس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحت سے متعلق ایک جریدے میں

میک اور دیگر آرائشی سامان کے ذیابطیس کے درمیان تعلق سے

متعلق تحقیق شائع کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہیئر اسپرے،

نیل پالش، آفٹرشیو اور شیمپو میں فتھالیٹس نامی ایک کیمیائی مادہ

پایا جاتا ہے۔ یہ مادہ کھانے پینے کی اشیا کی پیکیجنگ و کھلونوں

کی تیاری میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

فتھالیٹس نامی کیمیائی مادہ انسان کیلئے انتہائی نقصان دہ

ماہرین نے کہا ہے کہ فتھالیٹس نامی ایک کیمیائی مادہ انسانی جلد

میں داخل ہو کر جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دیگر اعضا کو نقصان

پہنچاتا ہے۔ ایسی چیزوں جن میں فتھالیٹس میں موجود ہوں کے متواتر

استعمال سے انسانی جسم کے اینڈوکرائن سسٹم پر برا اثر پڑتا ہے۔ جس

سے بانجھ پن اور ذیابیطیس جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس

حوالے سے امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن سکول آف پبلک ہیلتھ

سے تعلق رکھنے والی سنگ کیون پارک نے کہا ہے 6 سال تک مضر

صحت کیمیکل کے استعمال سے خواتین، خصوصا سفید فام خواتین میں ذیابطیس میں 63 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

متواتر میک اپ کرنیوالی خواتین کیلئے

= پڑھیں = ادب ،شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: