تازہ ترینخیبر پختونخوامعیشت،کاروبار

متحدہ انجمن تاجران کا کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے پشاور شہر کا ہنگامی دورہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان متحدہ انجمن تاجران

Imran Rasheed

متحدہ انجمن تاجران پشاور کے صدرا ور سیاسی رہنما حاجی محمد افضل اشرف نے شہرمیں تاجر براردی کو درپیش مسائل

سے بذات خود آگاہی اور حل کیلئے متعلقہ تاجروں سے تجاویز کے حصول کیلئے ہنگامی دورا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شہر کے معروف تجارتی مرکز کریم پورہ سمیت مختلف بازا ر و ں کی تاجر تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

صدر متحدہ انجمن تاجران ایم افضل اشرف کی چیئرمین کریم پورا بازار سے ملاقات

معروف تجارتی مرکز کریم پورا بازار کے دورے کے دوران حاجی محمد افضل اشرف نے کریم پورہ بازار کے نو

منتخب چیئرمین حبیب اللّٰہ سے ملاقات میں انہیں کامیابی پر مبارک باد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مسائل سے آگاہی ، حل کیلئے تجاویز ،لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد

اس موقع پر صدر متحدہ انجمن تاجران پشاور اور سیاسی رہنما حاجی محمد افضل اشرف کی زیر صدارت تاجر رہنماؤں
کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں مختلف بازار وں میں تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہی سمیت ان کے حل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ اجلاس میں شرکاء نے مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں ۔ اس موقع پر دیگر بازاروں کے صدور و جنرل سیکرٹریز
و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، جن میں حاجی ااحسان اللہ (چترالی بازار) واجد خان (کاکشال بازار)یاسر خان
(کاکشال بازار)حکیم بخاری صاحب (خداداد محلہ) گل زمان حاجی ،حاجی احسان اللہ (گڑھ منڈی) متحدہ تنظیم تا جرات شُعبہ
بازار ملک معراج ،اعجاز راھی، خالد مہمند، خلیل خان ، رضا خان ،حاجی نعیم ودیگر شامل تھے ۔اجلاس میں نو منتخب
چیئرمین و الیکشن کمشنر کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کیا گیا۔

اتفاق و اتحاد اور حقیقی خدمت ہی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ، حاجی محمد افضل

اس موقع تاجر رہنما حاجی محمد افضل اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک دوسرے کے کام آنا بہترین معاشرے
کے قیام کا نقطہ آغاز ہوتا ہے، تاجر برادری کو باہمی تعاون ،اتحاد اور حقیقی معنوں میں خدمت کرنے سے ترقی و خوشحالی کے زینے چڑھنے ، درپیش مسائل و مشکلات میں کمی کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوگی۔

میری زندگی کا مقصد کاروباری برادری کے حقوق کا تحفظ ، مسائل حل کرنا ہے، تاجر رہنما

انہوں نے کہا وہ تاجر برادری کے معاملات میں کبھی سیاست نہیں لائے ،نہ ہی کسی کو تاجروں کے نام پر ذاتی مفاد حاصل کرنے کی اجازت دی ۔ متحدہ انجمن تاجران تاجروں کی بلا تفریق چھوٹے ،بڑے یا رنگ و نسل ہر فورم پر خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری تاجر بھائیوں کو ہر مشکل و کٹھن مرحلے میں سہارا دینے ، حقوق کیلئے آواز اٹھانے کیلئے تمام توانائیاں وقف ہیں، ہمارا مقصد تاجروں کو متحد کرنا اور صحیح نمائندوں کو آگے لانا ہے۔

ذاتی تشہیر ، نمود نمائش نہیں، حقیقی معنوں میں خدمت کرکے دکھاؤں گا، حبیب اللّٰہ

بازار کریم پورہ پشاور کے نو منتخب چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللہ نے تاجر رہنما اور ہمراہ آنیوالے مختلف بازاروں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز و عہدیداروں کی مبارکباد دینے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ بازار کی تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔

نو منتخب چیئرمین کی تاجر رہنماء ایم افضل اشرف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

تاجر برادری کے اصرار اور خدمت کے نظرئیے سے میدان میں اترا، ان ہی تاجر بھائیوں کی بھرپور حمایت ، تعاون سے کامیابی حاصل کی ، بڑی ذمہ داری سونپی، جسے احسن طریقے سے نبھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا ۔ماضی میں بازار کے تاجروں کےمسائل کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیحی دی گئی۔ ان ہی وجوہات کے باعث تاجروں نے انہیں یکسر مسترد ، خدمت کیلئے مجھے چنا ہے۔

تاجروں کے حقوق کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار

چھوٹے بڑے تاجر کو ساتھ لے کر چلوں گا ،نام نہاد ذاتی تشہیر اور نمود و نمائش کی بجائے حقیقی معنوں میں تاجر برادری کے فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا
بلا تفریق خدمت اور تاجروں کے مسائل کے حل میں ہمیشہ متحدہ انجمن تاجران نے کلیدی کردار ادا کیا۔
یقین دلاتا ہوں تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے باہمی تعاون سے شانہ بہ شانہ کام کریں گے۔

حکیم بخاری نے تلاوت کلام پاک اور دعا کرانے کا شرف حاصل کیا

متحدہ انجمن تاجران کے صدرا ور سیاسی شخصیت حاجی محمد افضل اشرف کی کریم پورہ بازار میں نو منتخب چیئرمین
و الیکشن کمشنر حبیب اللّٰہ کو مبارکباد پیش کرنے اور تاجر برادری کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کا آغاز اور اختتام حکیم بخآری نے تلاوت کلام پاک سے کیاجبکہ ملکی ترقی و خوشحالی سمیت تاجر برادری کی بہتری اور اتحاد کیلئے خصوصی دعا کرائی

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

متحدہ انجمن تاجران ، متحدہ انجمن تاجران ، متحدہ انجمن تاجران

= پڑھیں: پشاور کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے مرکزی اور کریم پورہ بازار کی تاجر تنظیموں کا ایکا

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے