ماہ رمضان قریب آتے ہی گھی 5 ، آئل 10 روپے فی لٹر مزید مہنگا ہوگیا
لاہور (جے ٹی این پی کے) ماہ رمضان گھی آئل مزید مہنگا
رمضا ن المبا رک کے قریب آتے عوام پر ایک نیا مہنگا ئی بم گرا دیا گیا.
دوسری جانب منافع خوروں نے پَر پھیلا لیے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کا پہاڑ توڑ ڈالا.
تفصیلا ت کے مطا بق رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کا عوام پر ایک اور وار.
رمضان المبارک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں بڑھا دیں.
درجہ اول گھی 5 روپے، آئل 10 روپے فی لٹر مہنگا ہو گیا.
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ
درجہ اول کا گھی کی قیمت 455، آئل 490 روپے فی لٹر ہو گیا۔
16 کلو گرام گھی کا پیک 7150، پانچ کلو آئل پیک 2450 روپے کا ہو گیا۔
سفید چنے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ، نئی قیمت 230 روپے فی کلو گرام ہو گئی۔
پکوڑیوں اور شربت کے دام بھی بڑھا دیئے گئے۔
پکوڑیاں 80 روپے مزید بڑھاکر 400 روپے فی کلو گرام ہو گئیں.
1 لٹر شربت 10 روپے بڑھ کر 290 روپے کا ہو گیا.
جبکہ سبزیو ں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑ ھا دی گئیں۔
ماہ رمضان گھی آئل مزید مہنگا