پاکستانپنجابتازہ ترینزیرِعنوانکرائم ڈائری

ماں نے ممتا کو کیا شرمسار، دشمنی کی آگ ٹھنڈی کرنے کا بھیانک اقدام

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

حافظ آباد/ سمبڑیال : جے ٹی این پی کے نیوز: ماں نے ممتا کو کیا شرمسار

حافظ آباد کے نواحی علاقہ مدھریانوالہ میں سنگدل ماں نے گھریلو ناچاقی

پر غصے میں آ کر اپنے دو معصوم بیٹوں کو چھری سے ذبح کر کے خود

کو چھری مار کر خود کشی کرنا چاہی مگر ناکام رہی، جسے شدید زخمی

حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ملزمہ شگفتہ سال قبل ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی

تفصیلات کے مطابق شگفتہ پروین دختر اکبر کی شادی نوشہرہ ورکاں کے رہائشی محمد شبیر سے ہوئی جس کے بطن سے دو بچے پیدا ہوئے۔

اس دوران شگفتہ اور اس کے شوہر میں جھگڑا رہنے لگا تو شگفتہ

ایک سال قبل ناراض ہو کر اپنے میکے آ گئی، جہاں اس نے گزشتہ

روز تیز دھار چھری سے اپنے دونوں معصوم بچوں اڑھائی سالہ عبدالہادی اور ایک سالہ عبدالرحیم کو چھری سے ذبح کردیا

بعدازاں اپنے آپ کو بھی چھری مار کر زخمی کرلیا۔

پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کو دونوں بچوں کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

بعدازاں خاوند محمد شبیر کی مدعیت میں شگفتہ کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

سمبڑیال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتل، 3 راہگیر زخمی

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ ماجرہ کلاں میں دیرینہ دشمنی کے شاخسانہ میں

نامعلوم کار سوار ملزمان کی دن دیہاڑے فائرنگ سے دکان پر بیٹھے 40 سالہ

ملک افضل، 20 سالہ صائم اور 50 سالہ باقر شاہ دم توڑ گئے۔ جبکہ راہگیر 20

سالہ صدیق، 15سالہ اذان ولد رانا شمیم اور 19 سالہ سارم ولد باقر شدید زخمی ہو گئے۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

لواحقین کا سڑک پر نعشیں رکھ کر شدید احتجاج

مقتولین کے ورثاء نے نعشوں کو سمبڑیال موڑ مین روڈ پر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بعدازاں ڈی ایس پی سرکل جمیل احمد اور ایس ایچ او سمبڑیال میاں عبدالرزاق کی ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے،

مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے ماجرہ کلاں میں دو فریقین کی آپس میں دیرینہ دشمنی ہے

جس کے نتیجہ میں متعدد افراد پہلے ہی موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور حالیہ وقوعہ میں قتل ہونے والے ملک افضل کا بڑابھائی ملک اصغر بھی چند ماہ قبل دشمنی کی بھینٹ چڑھ کر مخالفین کے ہاتھوں قتل ہو گیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ماں نے ممتا کو کیا شرمسار ، ماں نے ممتا کو کیا شرمسار ، ماں نے ممتا کو کیا شرمسار

پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے