ماسٹر کارڈ بنا بلند ترین فٹبال گیم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر

پشاور : مانیٹرنگ ڈیسک: ماسٹر کارڈ بنا بلند ترین فٹبال گیم

ماسٹر کارڈ نے فٹبال لیجینڈ لوئس فیگو اور مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکہ بھر سے فٹبال ہیروز کی متنوع ٹیم کیساتھ پیرا بولک فلائٹ پر سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال (سوکر) کھیلے جانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔

اپنی نوعیت کا یہ پہلا فٹبال گیم زیرو کشش ثقل میں20 ہزار230 فٹ (6166.1 میٹر) کی بلندی پر کھیلا گیا،

اس بلندی اور ایسے حالات میں اس سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلا جا سکا۔

پڑھیں : ہالی وڈ سٹار ٹام ہارڈی کا اپنے مداحوں کو ایک اور سرپرائز

ماسٹر کارڈ اس مہم کے ذریعہ خوبصورت کھیل کیلئے شائقین کے جذبہ کو بے مثال بلندیوں تک لے کر فٹبال کیلئے دنیا کی محبت کا جشن منا رہا ہے۔

20 اگست2022 کو دو چار رکنی ٹیم کے درمیان آرٹ آف ورلڈ گیم کھیلا گیا۔

فٹبال لیجینڈ لوئیس فیگو دیگر سات کھلاڑیوں کیساتھ جہاز پر تھے جنہیں اس تاریخی پرواز پر اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔

اس ریکارڈ کا مشاہدہ گنیز ورلڈ ریکار ڈ کے ایک آفیشل ایڈجوڈیکیٹر نے کیا

اور دو گواہوں کے ذریعہ اس کی تصدیق کی گئی جب فیگو نے ہوائی جہاز کے اندر بنائے گئے میدان میں 75 اسکوائر میٹر سے فٹبال کو ڈرب کیا۔

مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ کی نمائندگی قطر سے ٹیم کے کپتان حماد محمد حسن نے کی،

یہ ایک ایسی مارکیٹ ہے جو کھیلوں کی فضیلت کا عالمی مرکز اور سیاحوں کیلئے ایک اہم مقام بن چکی ہے اور جہاں کھیلوں کے شائقین ایک جیسے جوشیلے ہیں۔

ریکارڈ قائم کرنے والے گیم کے دوسرے کھلاڑی ریانن اسماعیل، جونی فائنز، ڈیڈسن روچا، بیگاد مصطفی، فرح جیفری اوریاسمین غنیم تھے۔

پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو کی لیونل میسی کو ایک اور شکست

ماسٹر کارڈ EEMEA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ، مارکیٹنگ و کمیونیکیشن Beatrice Cornacchia, نے کہا

ہے کہ”ماسٹر کارڈ 1994 سے یوئیفا چیمپئنز لیگ نے ایک دیرینہ پارٹنر کے طور پر، لوگوں کو ان کے جذبات

سے جوڑ کر ہر سطح پر کھیل کی حمایت اور دنیا بھر کے مداحوں کیلئے قیمتی لمحات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

ہم لیجینڈ لوئس فیگو اور روزانہ کے سات ہیروز کیساتھ پیرا بولک فلائٹ پر سب سے زیادہ بلندی پر فٹبال کے کھیلے جانے والے گیم کے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔

”لوئس فیگو ماسٹر کارڈ کے سفیر ہیں اور انہوں نے اپنی قومی ٹیم پرتگال

کیلئے 127کپ جیتنے کیساتھ ساتھ یورپ کے بہترین کلبس بارسلونا،

اسپورٹنگ سی پی، ریال میڈرڈ اور انٹر میلان کیلئے بھی بہت فٹبال کھیلی ہے۔

فیگو کے مطابق ”فٹبال دنیا کے لوگوں کو متحد کرتی ہے،

میں برقی قمقموں سے جگمگاتے ہوئے اسٹیڈیمز میں بھی کھیل چکا ہوں،

مجھے فٹبال کے جنونیوں کے ایک گروپ کے ساتھ 20 ہزار سے

زائد فٹ کی بلندی پر کھیل کر بھی ایسا ہی تجربہ حاصل ہوا۔

پڑھیں : شائقین فٹبال کیلیے قطر میں نیا ہوٹل تیاری کے آخری مراحل میں

”گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ منیجر Shaddy Gaad,

نے کہا کہ ” فٹبال دنیا کے ہر کونے میں پسند کیا جانیوالا کھیل ہے،

گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ہم، ہر روز مختلف پس منظر کے لوگوں سے ملتے ہیں،

سرکاری طورپر اس نئی کامیابی کا اعلان کر کے ہم امید کرتے ہیں کہ

کمیونٹیز کو مشترکہ محبت کے ذریعہ اکٹھا کرنے اور کھیل و ناقابل یقین

ریکارڈ ٹوٹتے ہئے دیکھنے کے جوش میں معاون ثابت ہوگا۔

”ماسٹر کارڈ مختلف اداروں کیساتھ دنیا بھر میں کھیلوں،

موسیقی، فیشن، آرٹس اور تفریحی میں شراکت دار ہے،

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ساتھ ماسٹر کارڈ کی 1994 سے شراکت پرانی ہے

اور یہ برانڈ 25 سال سے زائد عرصہ سے خواتین فٹبال کا فعال حامی رہا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

ماسٹر کارڈ بنا بلند ترین فٹبال گیم ، ماسٹر کارڈ بنا بلند ترین فٹبال گیم ، ماسٹر کارڈ بنا بلند ترین فٹبال گیم ، ماسٹر کارڈ بنا بلند ترین فٹبال گیم

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: