تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیملٹی میڈیا،ویڈیوز

مارک زکربرگ کا تھریڈز کی لانچنگ کے موقع پر 11 سال بعد ٹوئٹر پر ذومعنی ٹویٹ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک: مارک زکربرگ کا تھریڈز کی لانچنگ

فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عین اس وقت ایک پوسٹ ’’ میم ‘‘ بغیر کسی تبصرے شیئر کر دی جب ان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی نئی ایپ تھریڈز لانچ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ کی جانب سے11 سال بعد ٹوئٹر پر ایک میم شیئر

کی گئی جس میں اسپائیڈرمین کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو اسی طرح کے کپڑے پہنے

آدمی کی جانب اشارہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مارک زکربرگ کی جانب سے شیئر کی گئی

تصویر1967 کے اسپائیڈر مین کارٹون ڈبل آئیڈینٹٹی کی ہے جس میں ایک ولن ہیرو کی نقل

کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فیس بک کے بانی نے میم کو بغیر کسی تبصرے کے شیئر کیا ہے۔

واضح رہے مارک زکربرگ نے آخری مرتبہ ٹوئٹر پر 18 جنوری 2012 کو پوسٹ شیئر کی تھی۔

ٹوئٹر کے مقابلے میں نئی ایپ تھریڈز لانچ، 50لاکھ اکاﺅنٹ بن گئے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کے

لیے اپنی نئی ایپ تھریڈز لانچ کر دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی

کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ تھریڈز پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ مارک

زکربرگ کے مطابق نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے دوران 50 لاکھ افراد

نے اکاﺅنٹ بنائے۔

خیال رہے اس نئی ایپ تھریڈز کے بارے میں میٹا کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹیکسٹ بیسڈ کانورزیشن

ایپ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔ ایپل سٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل

بتائی گئی ہے کہ تھریڈز وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے اکٹھی

ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی۔ اسلیے فی الحال یہ نئی

ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہو گی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

مارک زکربرگ کا تھریڈز کی لانچنگ ، مارک زکربرگ کا تھریڈز کی لانچنگ

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

( == پڑھیں == ) دنیا بھر سے سوشل میڈیا سے متعلق اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے