مارچ کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر 2ارب43کروڑ روپے کی سبسڈی مختص
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) مارچ کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلٹی اسٹورز پر مارچ کیلئے 2ارب 43کروڑ 37لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کردی۔
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مارچ کے لئے 2ارب 43کروڑ 37لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی ہے،
وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیا پر سبسڈی دی جارہی ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ گھی، آٹے، چینی، چاول اور دالوں کیلئے سبسڈی مختص کی گئی ہے،
جس کے تحت مارچ کے لئے گھی پر ایک ارب 62کروڑ 40لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے،
درآمدی گندم کے آٹے پر 54کروڑ 30لاکھ روپے، درآمدی چینی پر 22کروڑ 50لاکھ روپے، باسمتی چاول پر 50لاکھ روپے، سیلا پر 30 لاکھ اور ٹوٹا چاول پر 72 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دال چنا پر 75 لاکھ روپے، دال مسور پر 90لاکھ روپے، سفید چنے پر ایک کروڑ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 950روپے مقرر ہے، جب کہ چینی 85 روپے فی کلو اور گھی کی فی کلو قیمت 260 روپے مقرر ہے۔
مارچ کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق