مارشل لا لگانا ہے تو لگائیں، مجھے کیا ڈرا رہے ہیں؟ عمران خان

گوجرانوالہ (جے ٹی این پی کے) مارشل لاؑ لگانا ہے تو لگائیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ جتنی مرضی پریس کانفرنس کرلیں یہ ذلیل ہوں گے، جوبھی پریس کانفرنس کرے گا وہ ذلیل ہوگا۔

اگرمارشل لا لگانا ہے لگائیں مجھے کیا ڈرا رہے ہیں؟

نوازشریف ایسا نہ ہو لانگ مارچ کودیکھ کرتمہارے پلیٹ لیٹس کم ہوجائیں،

لانگ مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے 8 سے 9 دن لگیں گے۔

گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں نے راستے میں بہت پیار دیا، دیر سے پہنچنے پر معذرت کرتا ہوں،

یہ سیاست نہیں ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلیے جہاد ہے، قائداعظم کے شکرگزارہیں انہوں نے ہمیں آزادی دلائی تھی، آپ سب کواسلام آباد لے جانے کا مقصد قوم حقیقی طور پر آزاد ہو،

قوم تب آزاد ہو گی جب طاقتور اور غریب کے لیے ایک قانون ہو گا، یہ نہیں ہوسکتا بڑا ڈاکو این آر او لیکر وزیراعظم بن جائے، جیلوں میں صرف چھوٹے غریب چور نظر آتے ہیں، چھوٹا چور تو زیادہ سے زیادہ سائیکل چوری کرتا ہے یہ تو ملک لوٹ کر بھاگ گئے،

جوتے پالش کرنے والے شہبازشریف کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی، ٹی ٹی کیس میں

شہبازشریف کی 8 ارب کی چوری پکڑی گئی، 24 ارب کا ڈاکہ مارنے والے کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، سب سے بڑے جرائم پیشہ شخص

کو رانا ثنا کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا، ماڈل ٹاؤن میں دن دیہاڑے قتل کیے گئے،

اسحاق ڈارنے بیان حلفی دیا شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا رہا، بھگوڑا

نوازشریف سزا یافتہ ہیں، نواز شریف نے لندن میں سب سے مہنگے علاقے میں مریم نواز

کے نام پر فلیٹ خریدے،

افسوس ملک کی بدقسمتی جج نے بری کر دیا، کہا فلیٹس ثابت کرو، ثابت کیا کرتے

نوازشریف اوران کے بچوں نے خود تسلیم کیا،

امپورٹڈ حکمرانوں نے نیب میں اپنا بندہ بٹھا دیا جو کہتا ہے فلیٹ ان کے نام ثابت نہیں کرسکتا۔

وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں بڑے چور کو انصاف کا نظام نہ پکڑ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ناانصافی کا نہیں، ملک کے سب سے

بڑے مافیاز کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا،

مارشل لاؑ لگانا ہے تو لگائیں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: