ماحولیاتی تبدیلی: صَرْفِ نَظَر کرنا موت! مذہبی رہنما و ماہرین کیا کہتے ہیں۔۔؟

کے پی نیوز/ ماحولیاتی تبدیلی: صرف نَظَر کرنا موت!

پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ نے شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی لڑمہ کے اشتراک سے صوباٸی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک کانفرنس یونیورسٹی کے مین ہال میں منعقد کی جس میں مختلف فیکلٹی کے ہیڈز اور طالبات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر شہید بے نظیر یونیورسٹی کی واٸس چانسلر پروفیسرڈاکٹر صفیہ احمد نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے

ہوئے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی اسوقت کرہ ارض کا ایک اہم مسٸلہ ہے جس سے صرف نظر کرنا ہماری موت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی نے نیشنل پالیسی براۓ ماحولیاتی تبدیلی کو دیکھتے ہوۓ 2017 میں کلاٸمٹ چینج

سیل کا آغاز کیا ہے۔

یہ سیل عوامی آگاہی تحقیق کے زریعے عوامی استعداد کو بڑھانے کیلئے کام کر رہا ہے تاکہ عوامی شعور کے

زریعے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم سے کم کیا جاۓ۔ اس سلسلے میں ہماری یونیورسٹی نیشنل اور انٹرنیشنل

اداروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

کوڈ 19 قدرت کے قوانین میں دخل اندازی کا نتیجہ ہے، سرب دیال/ سرفراز پیٹر

اس موقع پر پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کے فاٶنڈرز ممبرز ہارون سرب دیال اور بشپ ہمفری سرفراز پیٹر

نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ لوگ مذھب کیطرف واپس آرہے ہیں اور قدرت نے یہ قانون

رکھا ہے جوں ہم لوگوں کیلئے مساٸل پیدا کرتے ہیں اور قدرت کی بناٸے ہوٸے قانون میں دخل اندازی کرتے

ہیں تو پھر قدرت کی طرف سے پھر تباہی و بربادی اتی ہے اور کوڈ ١٩ بھی اس کی ایک مثال ہے۔

انجنٸرنگ یونیورسٹی کے واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ روز بروز بڑھ رہی ہے دنیا میں لوگ گیارہ فی صد استعمال شدہ پانی کو استعمال کرتے ہیں اور ہمارے ملک زمین سے ١٢٠ نمبر پر پانی پر انحصار کرتے ہیں اگر ہم نے اس پانی کا بچانے کا مناسب انتظام نہ کیا تو 2025 میں ہم شدید پانی کی کمی کا سامنا کریں گے، اس سے ہماری خوراک کی پیداوارپربھی بہت برا اثر پڑے گا۔

اس موقع پہ ڈاکٹر فرہان شمش چیٸرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انوٸرمنٹل ساٸنسز عبدالولی خانیونیورسٹی مردان نے پاور

پواٸنٹ پریزنٹشن کے زریعہ بات کرتے ہوۓ ماحولیاتی تبدیلی کو برے اثرات سے بچانے کیلئے تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ گرین ہأٶس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات کے

بارے میں انکا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب اورسیم تھور نے بہت بڑی تباہی ڈال رہا ہے اوراسکی

روک تھام کیلئے کام کرنا ہوگا۔

قدرت کا عطاء کردہ ماحول بہترین تھا، بربادی کے زمہ دار ہم خود ہیں، روح اللہ مدنی

اس موقع پر مہمان گرامی پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کے چیٸرمین قاری روح اللہ مدنی نے کہا کہ مذہب

کے حوالے سے لوگوں کی رہنماٸی کیلئے آگے آیا جاۓ۔ لیکن ہم یہ دیکھتے کہ تمام الہامی تعلیمات اسکے بارے

میں بہت زیادہ تعلیمات رکھتی ہیں اور نہ صرف ماحول ہماری دنیاوی زندگی کے لیے ضروری ہے بلکہ اس ماحول

کا تعلق ہماری آخرت سے بھی ہے۔

عالمی جنگوں نے دنیا کا رخ تباہی و بربادی کی طرف موڑ دیا، مدنی

انہوں نے ہیروشیما اور ناگاساکی پرایٹمی دھماکوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بارودی مواد کے استعمال سے دنیا کو تباہی و بربادی کے دھانے پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔

ہماری نااہلی ہی پانی کے ضیاع کا سبب ، مذاہب کی تعلیم اور اانسانیت

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم سیلاب کے پانی کو محفوظ کرنیکے قابل ہوتے تو یہ پانی ہماری تین

سالوں کی ضرورت پورا کرنیکے لیے کافی تھی دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلی سے معیشت، انفراسرکچر،

فوڈذ اور ہماری صحت سب کچھ تباہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاہب کی تعلیم ہی انسانیت کی بقاء اور فائدہ دونوں ہے دین کی تعلیم ہےکہ اگر

قیامت سر پرہو اور اگر کوٸی شخص پودا لگارہا ہو تو وہ ہاتھ نہ روکے بلکہ پودا لگاۓ کیونکہ

یہ صدقہ جاریہ ہے۔

مہمان خصوصی سابقہ وفاقی وزیر نورالحق قادری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت نے گرین اورکلین پاکستان کی سوچ دی ہے ہمارے ملک میں چالیس فی صد بیماریاں آلودہ پانی کی وجہ سے ہے اگر ہم اس پر قابو پالیں تو ہم ہیلتھ کا بجٹ بھی بچا سکتے ہیں اور ہسپتالز پر بوجھ بھی کم کرسکتے ہیں لوگوں کی اوسط عمر بھی زیادہ کر سکتے ہیں اللہ تعالی نے ہمیں زمین پر فساد پھیلانے سے منع فرمایا ہے فساد یہ نہیں کہ ہم دنیا جنگ وجدل کریں بلکہ دنیا کو کی خوبصورتی کو تباہ کرنا بھی فساد ہے۔
اسلامی تعلیمات ہیں کہ ہوا۔ پانی اور سبزہ سب کے لیے کامن اور مشترکہ ہے اور بلا تفریق سب اس سے فاٸدہ لے سکتے ہیں۔ ہم اپنی مذہبی عبادتوں خانوں سے ماحول کی بہتری کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔ اخر خدیجہ عزیز نے اختتامی شکریہ کے الفاظ ادا کیے ۔ پروگرام کے آخر میں شیلڈز تقسیم کی گٸیں۔

بیورو چیف خیبرپختونخوا سے رابطہ کرنیکے لئے وٹس ایپ کے بٹن کا استعمال کریں

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: