لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنیوالے ملزم کی دیدہ دلیری
اوکاڑہ: جے ٹی این پی کے نیوز: لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس
لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کو ملزم کیخلاف کارروائی، متاثرہ لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔
دونشئی مگر جگری دوستوں میں ایک قتل، لیکن کیوں۔۔؟
تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کا رہائشی ملزم مدثر ضیاء
لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیو فلمیں سینڈ کرتا تھا اور کسی کو
بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا تھا، اس بات کا جب
ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال کو علم ہوا تو انہوں نے نوٹس
لیتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج اور ملزم کو فوری گرفتارکرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
فیصل آباد کا ناشکرا شخص اور سانحہ چکوال؟
تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے
متاثرہ لیڈی کانسٹیبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ملزم مدثر
ضیاء اپنے مختلف نمبروں سے فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرتا تھا،
متاثرہ لیڈی کانسٹیبل نے جب اپنی دوست دوسری لیدیز کانسٹیبل کو
بتایا تو معلوم ہوا ملزم اسے بھی ہراساں کرتا اور ویڈیوز کلپس سینڈ کرتا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم مدثر ضیاء رینالہ خورد کا رہائشی ہے
جس سے کال پر رابطہ کیا گیا اس نے فحش ویڈیوز کلپس بھیجنے کا اعتراف کیا،
لیڈیز کانسٹیبل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اور اسکا کہنا ہے بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائیگا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس ،