لیونل میسی کا منتخب کردہ پیزا خلائی مخلوق کا کھانا قرار،سوشل میڈیا پر مذاق کی بھرمار
میامی: لیونل میسی کا منتخب کردہ پیزا خلائی مخلوق کا کھانا قرار،سوشل میڈیا پر مذاق کی بھرمار
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کو پیزے کا انتخاب مہنگا پڑ گیا، دنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے پیزے کے انتخاب پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کے انتخاب کو بدترین قرار دیدیا گیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں لیونل میسی کی جانب سے پیزا کے انتخاب کو
بدترین قرار دیا گیا اور سوشل میڈیا پر ان کی پسند کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ لیونل میسی نے
حال ہی میں جیسے ہی اپنے کھانے کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تو یہ تیزی سے
انٹرنیٹ ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسٹار فٹبالر نے میامی سے
پیزا کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر ان کے مداح کافی حیران اور پریشان نظر آئے۔
یہ پیزا کون کھاتا ہے، ایک صارف ، خلائی مخلوق کا کھانا لگتا ہے، دوسرا صارف
برطانوی اخبار کے مطابق لیونل میسی کی جانب سے جو پیزا منتخب کیا گیا تھا اس پر
حد سے زیادہ ٹماٹر کے ٹکڑے، زیتون اور پیاز موجود تھی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد لیونل میسی کے مداحوں نے بدترین پیزا قرار دیا۔ ایک
صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اسے پیزا نہیں کہہ سکتا، یہ جرم ہے جبکہ ایک
اور صارف نے لکھا کہ یہ کون کھاتا ہے۔ ایک اور صارف کی جانب سے پیزا کو خلائی مخلوق کا کھانا بھی قرار دیا گیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
لیونل میسی کا منتخب کردہ پیزا ، لیونل میسی کا منتخب کردہ پیزا ،
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)